دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور یہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام سے بعید نہیں پس اسی پر اعتماد کیا جائے۔

علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی آرائ:

پہلے دو کو کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا حضرت سیِّدُنا امام رافِعیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کے قول سے منقول ہے پھر انہوں نے اس میں توقُّف کیا اور حضرت سیِّدُنا امام یحییٰ بن شرَف نَوَوی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے بھی ان کے توقُّف کو ثابت رکھا لیکن حضرت سیِّدُنا جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے اس سے اظہارِ براء َت فرمایا کہ اس کی دلیل پختہ نہیں جو کہ ابوداؤد شریف کی گزشتہ روایت ہے یعنی’’پھر تم پر ضرور لعنت فرمائے گا جیسے بنی اسرائیل پر کی تھی۔‘‘اس دلیل کے کمزور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بیان ہو چکا ہے کہ اس حدیث ِ پاک کی دو اسناد میں سے ایک مُنْقَطِع جبکہ دوسری مُرسَل ہے۔ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام جلال بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے قول کی تردید کی گئی ہے کہ ابو داؤد شریف کی مذکورہ روایت کے فوراً بعد ترمذی شریف کی روایت اور اس کے بعد دیگر کئی صحیح روایات خصوصاً امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا گزشتہ فرمان سب میں اس کی صراحت ہے کہ پہلے دونوں گناہ کبیرہ ہیں کیونکہ ان کے متعلق سخت وعید مذکور ہے اور توقُّف کا مقام یہ نہیں جو حضرت سیِّدُناامام بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے ذکر کیا۔ بلکہ ظاہر بات یہ ہے جس کی حضرت سیِّدُناامام بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے تصریح فرمائی ہے اور حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا قول نقل فرمایاکہ ’’ بعض متأخرین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن فرماتے ہیں : برائی سے روکنے کے متعلق یہ فرق ہونا چاہئے کہ اگر گناہِ کبیرہ ہو تو روکنے پر قدرت کے باوجود اس پر خاموش رہنا کبیرہ گناہ ہے اور اگر گناہِ صغیرہ ہو تو اس پر خاموشی اختیار کرنا صغیرہ گناہ ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ واجبات مختلف ہیں توہر مأمور بہ(یعنی جس کا حکم دیا گیا ہو اس) کے چھوڑنے کو اسی پر قیاس کیا جائے گا اور یہ بات واضح ہے۔‘‘

مذکورہ کلام میں ایک چیز رہ گئی ہے جس سے ان کی بیان کردہ تفصیل کی درستی واضح ہوتی ہے اور وہ ان کایہ قول ہے کہ ’’آپ کے لئے جائز ہے کہ آپ برائی سے منع نہ کرنے کو مطلقًا کبیرہ گناہ قرار دیں اس لئے کہ حرام غیبت سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

… حدیث ِ منقطع: وہ ہے جس کی سند سے کوئی بھی راوی ساقط ہوجائے۔مرسل: وہ حدیث ہے جس میں سند کے آخرسے راوی ساقط ہو یعنی تابعی حدیث بیان کرے اور صحابی کا نام نہ لے۔ (نزھۃ0020النظرفی توضیح نخبۃ الفکر،ص۸۲،۸۴)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن