دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

میں نے عنوان میں مذکور آخری گناہ کے متعلق کسی کو تصریح کرتے ہوئے نہیں پایا لیکن مذکورہ احادیث ِ مبارکہ اس کی بھی تصریح کرتی ہیں جیسا کہ ثابت ہو چکا ہے۔

ایک اِشکال:

یہاں ایک اِشکال پیش کیا جاتا ہے کہ قول وفعل میں مخالفت کے کبیرہ گناہ ہونے میں شرط یہ ہے کہ وہ کبیرہ گناہ کے معاملے میں مخالفت کرے (یعنی دوسروں کو کبیرہ گناہ سے منع کرے مگر خود اس کا ارتکاب کرے) کیونکہ سخت وعید کبیرہ گناہ کے متعلق آئی ہے مطلقًا عمل سے قول کی مخالفت اور صغیرہ گناہ کے متعلق نہیں۔ یہ اعتراض مضبوط ہے کیونکہ اس صورت میں کبیرہ گناہ کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔

جواب: اس کا پہلا التزامی جواب یہ ہے کہ ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ سخت وعید اس کبیرہ گناہ کے متعلق آئی ہے یہ جواب ہی کافی ہے اور یہ وعید عمل سے قول کی مخالفت کے متعلق ہے جو کہ ظاہر ہے۔لہٰذا اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ اس وعید کو ملایا جائے کیونکہ اس کے ملانے پر مزید سزا مرتَّب ہو گی جو اس کے نہ ملانے پر مرتَّب نہیں ہوتی۔

دوسرا التزامی جواب یہ ہے کہ اگر اس صغیرہ گناہ کے ساتھ لوگوں کو دھوکا دینا بھی شامل ہو جائے یعنی وہ لوگوں پر یہ ظاہر کرے کہ اکابر علما و صالحین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنچونکہ جو کہتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے لہٰذا میں بھی انہی کے طریقے پر عمل کرتا ہوں اور انہی کی ہدایت سے رہنمائی لیتا ہوں جبکہ اس کا باطن اس کے برخلاف ہو تو یہ ایک بہت بڑا دھوکا ہو گا جو بہت سے ایسے مفاسد کا باعث ہو گا جن کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔

میں نے اس کی تائید میں ایک قول پایا جسے (کبیرہ نمبر350 میں ) ذکر کیا جا چکا ہے۔ چنانچہ،حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) فرماتے ہیں : ’’ظالم بادشاہ کے پاس محض ناجائز شکایت کرنے کو کبیرہ گناہ قرار دینا مشکل ہے جبکہ اس سے پیدا ہونے والا گناہ صغیرہ ہو۔ البتہ! اگر یوں کہا جائے کہ یہ اس وقت کبیرہ بن جاتا ہے جب اس کے ساتھ کوئی دوسری چیز مل جائے مثلاً جس کی شکایت کی جائے اس پر دباؤ ڈالا جائے یا اس کے گھر والوں پر رُعب طاری کیا جائے یا بادشاہ کے بلاوے کی وجہ سے انہیں ڈرایا جائے تو یہ کبیرہ گناہ بن جائے گا۔‘‘

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہکا مذکورہ قول ’’البتہ! اگر یوں کہا جائے…الخ ‘‘ میرے ذکر کردہ مؤقف کی طرح ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1… حدیث ِ منقطع: وہ ہے جس کی سند سے کوئی بھی راوی ساقط ہوجائے۔مرسل: وہ حدیث ہے جس میں سند کے آخرسے راوی ساقط ہو یعنی تابعی حدیث بیان کرے اور صحابی کا نام نہ لے۔ (نزھۃ النظرفی توضیح نخبۃ الفکر،ص۸۲،۸۴)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن