دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{29}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مکرَّم ہے:کچھ جنَّتی لوگ جہنمیوں کی طرف جائیں گے اور پوچھیں گے:’’تم کس وجہ سے جہنم میں داخل ہو گئے؟ خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہم نے تو جو کچھ تم سے سیکھا اسی وجہ سے جنت میں داخل ہوئے۔‘‘ تو جہنمی جواب دیں گے:’’ہم جو کہتے تھے اس پر عمل نہ کرتے تھے۔‘‘ (۱)

بے عمل مُبلِّغ کی مثال:

{30}…سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ،فیض گنجینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ نصیحت بیان ہے: ’’جو لوگوں کو بھلائی کی باتیں سکھاتا ہے او راپنے آپ کو بھول جاتا ہے اس کی مثال اس چراغ کی سی ہے جوخودکوجلاکر لوگوں کو روشنی دیتا ہے ۔‘‘ (۲)

{31}… ایک روایت میں ہے کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :’’وہ چراغ کے دھاگے کی مثل ہے جو لوگوں کو توروشنی دیتا ہے لیکن خود کو جلا تا ہے۔‘‘ (۳)

{32}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اپنے بعد تم پر سب سے زیادہ زبان کے عالِم( اور دل کے جاہل) منافق کا خوف ہے۔‘‘ (۴)

قول وفعل میں موافقت کاحکم:

{33}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت بیان ہے:’’بندہ اس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل اس کی زبان کے مطابق نہ ہو جائے اور اس کا قول اس کے عمل کے مخالف نہ ہواور اس کا پڑوسی اس کے ظلم سے محفوظ رہے۔‘‘ (۵)

{34}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے: ’’مجھے اپنی اُمَّت پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر، الحدیث:۴۰۵،ج۲۲، ص۱۵۰۔

2المعجم الکبیر،الحدیث:۱۶۸۱،ج۲،ص۱۶۶۔

3الترغیب والترھیب ،کتاب العلم، باب الترہیب من ان یعلم ولا یعمل…الخ، الحدیث:۲۱۸،ج۱،ص۹۳۔

4المعجم الکبیر، الحدیث:۵۹۳،ج۱۸،ص۲۳۷۔

5الترغیب والترھیب ،کتاب العلم، باب الترہیب من ان یعلم ولا یعمل…الخ، الحدیث:۲۲۶،ج۱،ص۹۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن