دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{25}…حضرتِ سیِّدُنااَنس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:میں نے معراج کی رات ایسے لوگوں کو دیکھا جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے، میں نے دریافت کیا:’’اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں ؟ ‘‘ تو انہوں نے بتایا:’’یہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امت کے خطیب ہیں جو لوگوں کو تو نیکی کی دعوت دیتے تھے مگراپنے آپ کو بھول جاتے تھے حالانکہ قرآن پاک پڑھتے تھے کیا سمجھتے نہ تھے۔‘‘ (۱)

{26}…ایک روایت میں اتنازائد ہے کہ’’جب بھی اُن کے ہونٹ کاٹے جاتے تو وہ اپنی پہلی حالت پر لوٹ آتے۔‘‘ (۲)

{27}…ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’حالانکہ وہ قرآن پاک پڑھتے تھے مگر اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔‘‘ (۳)

واعظین ومُبلِّغِین سے بھی سوال ہوگا:

{28}…حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۱۱۰ھ) سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: جو شخص بھی خطبہ دیتا(یعنی بیان کرتا) ہے بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے دریافت فرمائے گا: ’’تیرا اس(بیان کرنے)سے کیاارادہ تھا؟‘‘راوی(یعنی حضرت سیِّدُناجعفربن سلیمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)فرماتے ہیں کہ اس روایت کوبیان کرتے ہوئے حضرت سیِّدُنامالک بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار روپڑتے اور ارشاد فرماتے:’’تم کیاسمجھتے ہوکہ تمہارے سامنے یہ بیان کرکے میری آنکھیں ٹھنڈی ہوئی ہیں ؟ جبکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن مجھ سے اس کے متعلق دریافت فرمائے گا کہ اس سے تیرا کیا ارادہ تھا؟ تو میں یہی عرض کروں گا:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ! تو میرے دل پر گواہ ہے، اگر میں یہ نہ جانتا کہ اس کابیان کرنا تجھے پسند ہے تو کبھی دو آدمیوں کے سامنے بھی بیان نہ کرتا۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الاسرائ، الحدیث: ۵۳،ج۱،ص۱۳۵۔

2موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت وآداب اللسان، باب ذم الکذب، الحدیث:۵۷۵،ج۷،ص۳۱۶۔

3شعب الایمان للبیہقی، باب فی حفظ اللسان، الحدیث:۴۹۶۶مکرر،ج۴،ص۲۵۰۔

4موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب ذم الکذب، باب ذم الکذب واہلہ، الحدیث:۴۶،ج۵،ص۲۱۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن