30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھنا، (راستے سے)تکلیف دہ چیز دُور کرنا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ ‘‘ (۱)
بے عمل مُبلِّغین کا انجام:
{23}…حضرتِ سیِّدُنا اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:قیامت کے دن ایک شخص کو لاکر جہنم میں پھینک دیا جائے گا تو اس کے پیٹ کی آنتیں باہر نکل آئیں گی اور وہ ان کے اردگرد اس طرح چکر لگائے گا جیسے گدھا چکّی کے اردگرد گھومتا ہے، جہنمی اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور پوچھیں گے:’’اے فلاں ! تجھے کیا ہوا؟ کیا تو نیکی کاحکم نہ دیتا تھا اور برائی سے منع نہ کرتا تھا؟‘‘ تو وہ کہے گا:’’ ہاں ! کیوں نہیں ، میں نیکی کاحکم تو دیتا تھا لیکن خود عمل نہیں کرتا تھا اور برائی سے منع تو کرتا تھا لیکن خود اس میں مبتلا رہتا تھا۔‘‘ (۲)
{24}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا اور اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا تو اس کے پیٹ کی آنتیں باہر نکل پڑیں گی اور وہ ان کے ارد گرد اس طرح گھومے گاجس طرح گدھاچکی کے ارد گرد گھومتا ہے جہنمی اس کے پاس جمع ہو کر پوچھیں گے:’’اے فلاں ! تیرا کیا معاملہ ہے؟ کیا تو نیکی کاحکم نہ دیتا تھا اور برائی سے منع نہ کرتا تھا؟‘‘ تو وہ کہے گا: ’’میں تمہیں تو نیکی کاحکم دیتا تھا لیکن خود عمل نہیں کرتا تھا اور تمہیں تو برائی سے منع کرتا تھا لیکن خود برائی میں مبتلا رہتا تھا۔‘‘ (۳) (راوی فرماتے ہیں :) میں نے رسولِ اکرم، شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:معراج کی رات میں ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے، میں نے پوچھا: ’’اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں ؟‘‘ تو انہوں نے بتایا:’’یہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمَّت کے خطیب ہیں ، جو ایسی باتیں کہتے تھے جن پر خود عمل نہیں کرتے تھے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم، کتاب اللباس، باب النہی عن الجلوس فی الطرقات... الخ، الحدیث:۵۵۶۳، ص۱۰۵۷۔
2…صحیح مسلم، کتاب الزہد، باب عقوبۃ من یأمر بالمعروف ولا یفعلہ…الخ، الحدیث:۷۴۸۳،ص۱۱۹۵۔
3… صحیح البخاری،کتاب بدء الخلق،باب صفۃ النار وانہا مخلوقۃ، الحدیث:۳۲۶۷،ص۲۶۴۔
4…جامع الاصول للجزری ، الکتاب الرابع فی الریائ، الحدیث:۲۶۵۴،ج۴، ص۵۰۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع