دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

{8}… سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے:’’جس قوم میں کوئی شخص گناہ کرتا ہو اور لوگ اسے بدلنے پر قادر ہوں پھربھی نہ بدلیں تواللہ عَزَّوَجَلَّموت سے پہلے اُن پراپناعذاب نازل فرمائے گا ۔‘‘ (۱)

سیِّدُنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی قرآن فہمی:

{9}…امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے متعلق مروی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے(مذکورہ آیت ِ مبارکہ کے بارے میں ) ارشاد فرمایا: اے لوگو! بے شک تم اس آیت ِ مبارکہ کی تلاوت کرتے ہو: ’’ BC

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَیۡکُمْ اَنۡفُسَکُمْ ۚ لَا یَضُرُّکُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اہۡتَدَیۡتُمْ ؕ ۷،المائدۃ:۱۰۵)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!تم اپنی فکر رکھو تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جب کہ تم راہ پر ہو۔‘‘ میں نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بحرو برصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا: ’’جب لوگ ظالم کو (ظلم کرتا) دیکھیں اور اس کے ہاتھ نہ پکڑیں تو قریب ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان سب کو عذاب میں جکڑ لے۔‘‘ (۲)

{10}… نسائی شریف کے الفاظ یہ ہیں : ’’راوی فرماتے ہیں ، میں نے سیّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سناکہ بے شک لوگ یاکوئی قوم جب برائی دیکھے لیکن اسے نہ روکیں تواللہ عَزَّوَجَلَّ ان سب کوعذاب میں گرفتار کرے گا۔‘‘ (۳)

{11}… ابوداؤد شریف کے الفاظ یہ ہیں :(حضرتِ سیِّدُناہشیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :)میں نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: ’’جس قوم میں گناہ ہوتے ہوں اور لوگ انہیں بدلنے پر قادر ہوں پھر بھی نہ بدلیں تو قریب ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان سب کوعذاب میں گرفتار کر دے۔‘‘ (۴)

نیکی کی دعوت چھوڑنے کا وبال:

{12}اللہ عَزَّوَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے:’’اے لوگو!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود، کتاب الملاحم، باب الامر والنھی، الحدیث:۴۳۳۹،ص۱۵۳۹۔

2جامع الترمذی،ابواب الفتن،باب ماجاء فی نزول العذاب اذالم یغیر المنکر،الحدیث:۲۱۶۸، ص۱۸۶۹۔

3السنن الکبرٰی للنسائی،کتاب التفسیر، سورۃ المائدۃ، باب ۱۲۸،الحدیث:۱۱۱۵۷،ج۶،ص۳۳۹۔

4سنن ابی داود، کتاب الملاحم، باب الامر والنھی، الحدیث:۴۳۳۸،ص۱۵۳۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن