دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

یَفْعَلُوۡنَ ﴿۷۹﴾ تَرٰی کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنۡفُسُہُمْ اَنۡ سَخِطَ اللہُ عَلَیۡہِمْ وَفِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾ وَلَوْ کَانُوۡا یُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ والنَّبِیِّ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مَا اتَّخَذُوۡہُمْ اَوْلِیَآءَ وَلٰکِنَّ کَثِیۡرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوۡنَ ﴿۸۱ ۶،المائدۃ:۷۸تا۸۱)

بہت ہی برے کام کرتے تھے،ان میں تم بہت کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں ، کیا ہی بری چیز اپنے لیے خود آگے بھیجی یہ کہ اللہکا ان پر غضب ہوا اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے اور اگر وہ ایمان لاتے اللہ اور ان نبی پر اور اس پر جو ان کی طرف اترا تو کافروں سے دوستی نہ کرتے مگر ان میں تو بہتیرے فاسق ہیں۔

پھر ارشاد فرمایا:’’ہر گز نہیں ! اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! تم ضرورنیکی کی دعوت دیتے رہنا اوربرائی سے منع کرتے رہنا۔ ظالم کاہاتھ پکڑکراسے حق کی طرف جھکادینااورحق بات قبول کرنے پر اسے مجبور کر دینا۔‘‘ (۱)

{6}… ایک روایت میں اتنازائد ہے: ’’ورنہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے دل ایک جیسے کر دے گا پھر تم پراسی طرح لعنت فرمائے گا جیسے اس نے بنی اسرائیل پر لعنت کی تھی۔‘‘ (۲)

{7}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’جب بنی اسرائیل گناہوں میں مبتلا ہوئے تو ان کے علمانے انہیں روکا مگر وہ باز نہ آئے، تو ان کے علما بھی ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے اور کھانے پینے لگے۔ چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان سب کے دل ایک جیسے کردیئے اورحضرت داؤداورحضرت عیسیٰ بن مریمعَلَـــیْہِم الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زبانِ اقدس سے ان پرلعنت فرمائی، یہ ان کی نافرمانی اورسرکشی کابدلہ تھا۔‘‘(راوی فرماتے ہیں :)پہلے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتکیے کے ساتھ ٹیک لگائے تشریف فرما تھے پھر سیدھے بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جب تک تم، لوگوں کو حق بات کے قبول کرنے پر مجبور نہ کردو بری ٔ الذمہ نہیں ہو سکتے۔‘‘ (۳)

(مصنف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں :) یعنی تم، لوگوں پر نرمی کے ساتھ ساتھ سختی بھی کرو اور ان کے لئے حق کی پیروی لازم کر دو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود، کتاب الملاحم، باب الامر والنھی، الحدیث:۴۳۳۶،ص۱۵۳۹، دون قولہ’’وھو علی حالہ‘‘۔

2المرجع السابق، الحدیث:۴۳۳۷۔

3جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ المائدۃ، الحدیث:۳۰۴۷،ص۱۹۵۹،’’نہاہم‘‘بدلہ’’فنہتہم‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن