دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہوگیااوریہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔‘‘ (۱)

{3}… حضرت سیِّدُنا عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست ِ حق پرست پر بیعت کی کہ ہم آسانی وتنگی اور خوشی و ناخوشی ہر حالت میں اور خود پر کسی کو ترجیح دیئے جانے کی صورت میں بھی امیر کی بات سنیں گے اور مانیں گے اور یہ کہ ہم حاکم کے خلاف جھگڑا نہ کریں گے مگر یہ کہ کھلم کھلا کفر دیکھیں جس میں اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے ہمارے پاس کوئی دلیل ہو اور یہ کہ ہم جہاں بھی ہوں گے سچ بولیں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے۔‘‘ (۲)

{4}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا ہے۔‘‘ (۳)

بنی اسرائیل کیوں ملعون ہوئے؟

{5}…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حقیقت بیان ہے: ’’بنی اسرائیل میں سب سے پہلی خرابی یہ آئی کہ جب ایک شخص دوسرے سے ملتا تو کہتا:اے فلاں ! اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈر اور جو کام تو کر رہا ہے اسے چھوڑ دے کیونکہ یہ تیرے لئے جائز نہیں پھر جب دوسرے دن اس سے ملتا اور وہ اسی گناہ میں مبتلا ہوتا تو اسے منع نہ کرتا بلکہ اس کے ساتھ کھاتا پیتا اور بیٹھتا۔ جب انہوں نے ایسا کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان کے دل ایک جیسے کر دیئے۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں :) اس کے بعد آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

لُعِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡۢ بَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ عَلٰی لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّکَانُوۡا یَعْتَدُوۡنَ ﴿۷۸﴾ کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوْنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئْسَ مَا کَانُوۡا

ترجمۂ کنزالایمان:لعنت کیے گئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر یہ بدلہ ان کی نافرمانی اور سرکشی کا جو بری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے ضرور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن النسائی،کتاب الایمان، باب تفاضل اہل الایمان،الحدیث:۵۰۱۲،ص۲۴۱۱۔

2صحیح مسلم،کتاب الاِمارۃ، باب وجوب طاعۃ الامرائ…الخ، الحدیث:۴۷۶۸،۴۷۷۱،ص۱۰۰۸۔

3سنن ابن ماجہ، ابواب الفتن، باب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر، الحدیث:۴۰۱۲،ص۲۷۱۸۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن