30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لُعِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡۢ بَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ عَلٰی لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّکَانُوۡا یَعْتَدُوۡنَ ﴿۷۸﴾ کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوْنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئْسَ مَا کَانُوۡا یَفْعَلُوۡنَ ﴿۷۹﴾ المائدۃ:۷۸،۷۹)
ترجمۂ کنز الایمان:لعنت کیے گئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر،یہ بدلہ ان کی نافرمانی اور سرکشی کا، جو بری بات کرتے آپس میں ایک دوسرے کو نہ روکتے ضرور بہت ہی برے کام کرتے تھے۔
مذکورہ آیت ِ مبارکہ میں بہت سخت دھمکی اور شدَّت ہے جیسا کہ احادیث ِ مبارکہ میں بیان ہو گا۔ ایک اور مقام پر ارشادِ خداوندی ہے:
اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنۡسَوْنَ اَنۡفُسَکُمْ وَاَنۡتُمْ تَتْلُوۡنَ الْکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوۡنَ﴿۴۴﴾ (پ۱،البقرۃ :۴۴)
ترجمۂ کنز الایمان: کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿۲﴾ کَبُرَ مَقْتًا عِنۡدَ اللہِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿۳﴾ (پ۲۸، الصف:۲،۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو! کیوں کہتے ہو وہ جو نہیں کرتے۔ کیسی سخت ناپسند ہے اللہ کو وہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو۔
برائی سے منع کرنے کے 3 طریقے:
{1}… حضرت سیِّدُنا ابو مسعود بدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوارشادفرماتے سنا:’’تم میں سے جوبرائی دیکھے تواسے چاہئے کہاپنے ہاتھ سے اسے بدل دے، اگر وہ اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے بدل دے اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو اپنے دل میں برا جانے اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔‘‘ (۱)
{2}…حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:’’تم میں سے جس شخص نے کوئی برائی دیکھی اوراسے اپنے ہاتھ سے بدل دیا تووہ(گناہ سے) بَری ہو گیا اور جو ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہیں رکھتا پس اس نے اپنی زبان سے بدل دیا تووہ بھی بَریٔ الذمہ ہوگیا اورجوزبان سے بدلنے کی استطاعت نہیں رکھتا اس نے اپنے دل سے بُراجاناتووہ بھی بَری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الایمان،باب بیان کون النھی عن المنکر…الخ،الحدیث:۱۷۷،ص۶۸۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع