دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر393:قدرت کے باوجود اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف ترک کردینا

(یعنی اپنے جان ومال پر کسی قسم کا خوف نہ ہونے کے باوجودنیکی کی دعوت چھوڑ دینا)

کبیرہ نمبر394:قدرت کے باوجود نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَرترک کرنا

(یعنی اپنے جان ومال پر کسی قسم کا خوف نہ ہونے کے باوجودبرائی سے منع کرناچھوڑ دینا)

کبیرہ نمبر395:قول کا فعل کے مخالف ہونا

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے متعلق آیات ِمبارکہ:

اس اہم فریضہ کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّکے چند فرامین عالیشان ملاحظہ فرمائیے:

وَالْمُؤْمِنُوۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ ۱۰، التوبۃ:۷۱)

ترجمۂ کنز الایمان:اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے منع کریں۔

حُجَّۃُ الاسلامحضرت سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ) فرماتے ہیں : ’’اس آیت ِ مبارکہ نے یہ بات سمجھائی کہ جس نے ان دونوں کو(یعنی نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا) چھوڑ دیا وہ مؤمنین کی صف سے نکل گیا۔‘‘ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام ابوعبداللہ محمدبن احمدقرطبی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس آیت ِ مبارکہ کو مؤمنین اور منافقین کے درمیان فرق کرنے والا بنا دیا۔‘‘ (۲)

ایک اورمقام پر ارشاد ہوتا ہے:

وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی ۪ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪ ۶، المائدۃ:۲)

ترجمۂ کنز الایمان: اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔

نیز برائی سے منع نہ کرنا گناہ پر تعاون کرنا ہے۔ چنانچہ ،ارشاد ہوتا ہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1احیاء علوم الدین،کتاب الامر بالمعروف والنہی عن المنکر، الباب الاول، ج۲،ص۳۷۸، مفہوماً۔

2الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، آل عمران، تحت الآیۃ۲۱،ج۲، الجزء الرابع، ص۳۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن