دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر389: بلوغت کے بعد مرد یا عورت کا ختنہ نہ کر(۱)نا

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اسے میرے ذکر کردہ عنوان کے مطابق ذکر کیا ہے۔

مرد کے ختنہ ترک کرنے کے کبیرہ گناہ ہونے کی عِلَّت یہ ہے کہ اس سے کئی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں بڑی خرابی نماز کاچھوڑنا ہے کیونکہ غیرِ مختون کا استنجا صحیح نہیں ہوتا اس لئے کہ وہ حشفہ (یعنی آلۂ تناسل کے سر) کو نہیں دھوتا جو قُلفہ(یعنی بغیر ختنہ کئے ہوئے عضو ِ تناسُل کی بڑھی ہوئی کھال) کے اندر ہوتا ہے اور جب قلفہ کو زائل کرنا ضروری ہے تو اس کے نیچے کا حصہ بھی ظاہر کے حکم میں ہے پس اس کا دھونا واجب ہے ۔ اکثر اوقات غیرِ مختون اس میں سستی کرتے ہیں اور اس کی پرواہ نہیں کرتے،لہٰذا ان کی نمازیں صحیح نہیں ہوتیں۔ گویا اسے گناہِ کبیرہ قرار دینے والے نے اسی علَّت کو پیشِ نظر رکھا۔ اور عورت کے ختنہ نہ کرنے کو کبیرہ گناہ قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں۔

پھرمیں نے شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام میں ایسی باتیں پائیں جو میرے ذکر کردہ عنوان کی تصریح کرتی ہیں۔ نیز انہوں نے اَقْلَفْ(یعنی غیر مختون) کی گواہی قبول کرنے کے متعلق دو اعتبار سے حکم لگایا ہے۔ شارِحِ مِنْھَاج حضرت سیِّدُنا کمال دمِیری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ صحیح یہ ہے کہ اگرہم ختنہ کو واجب قرار دیں تو بلاعذر اس کا ترک کرنا فسق ہوگا۔‘‘

اپنے اس قول سے انہوں نے یہ بات سمجھائی کہ کلام مرد کے ختنہ کے متعلق ہے نہ کہ عورت کے بارے میں۔ اور بلاعذر ختنہ ترک کرنے سے مرد فاسق ہو جاتا ہے۔لہٰذا اُس کے فا سق ہونے سے اِس کا کبیرہ گناہ ہونا لازم آتا ہے اور اس کی عِلَّت وہی ہے جو میں نے پہلے بیان کر دی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلدسوم صَفْحہ 589پر صدر الشریعہ ،بدر الطریقہ حضرت مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرما تے ہیں : ’’ختنہ سنت ہے اور یہ شعارِ اسلام ہے کہ مسلم وغیر مسلم میں اس سے امتیاز ہوتا ہے اسی لیے عرفِ عام میں اس کو مسلمانی بھی کہتے ہیں۔‘‘ اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت، مجدِّدِ دین وملت، شاہ امام احمد رضا خان عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن لڑکیوں کے ختنے کے متعلق فرماتے ہیں : ’’لڑکیوں کے ختنہ کرنے کا تاکیدی حکم نہیں اور یہاں پاک وہند میں رواج نہ ہونے کے سبب عوام اس پر ہنسیں گے اور یہ ان کے گناہِ عظیم میں پڑنے کا سبب ہو گا او ر حفظ ِ دینِ مسلمانان واجب ہے۔ لہٰذا یہاں (پاک وہند میں ) اس کا حکم نہیں۔‘‘(فتاوٰی رضویہ ،ج۲۲، ص۶۸۰)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن