30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ لوگوں کی پوشیدہ باتوں کے متعلق گفتگو کرنا۔
حاصلِ کلام:
مذکورہ حدیث ِ پاک اور دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی انسان کے لئے جائز نہیں کہ چوری چُھپے دوسرے کے گھر کی باتیں سنے یا ناک سے کسی کی بُو سونگھے یا کوئی ناپسندیدہ بات جاننے کے لئے کسی انسان کے کپڑے چُھوئے اور یہ بھی جائز نہیں کہ وہ گھر کے چھوٹے بچوں یا پڑوسیوں سے کسی کے متعلق معلومات لیتا پِھرے تا کہ پڑوسی کے گھر رونما ہونے والی بات جان سکے۔ ہاں ! اگر اسے کوئی عادل شخص ان کے کسی نافرمانی پر اکٹھا ہونے کی خبر دے تو وہ بلااجازت ان پر چھاپہ مار سکتا ہے۔ یہ بات حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُنا ابوحامدامام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی ۵۰۵ھ) نے ارشاد فرمائی۔ عنقریب ’’برائی سے منع کرنے‘‘ کے بیان میں اِنْ شا1ء اللہ عَزَّوَجَلَّایسی باتیں ذکر کی جائیں گی جو اس کی تائید کریں گی ۔
۞۞۞۞۞۞۞
{…دودن اوردوراتیں…}
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ84 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ دنیاسے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی ‘‘ صَفْحَہ76پرہے: حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ’’کیامیں تمہیں ان دودنوں اوردوراتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جن کی مثل مخلوق نے نہیں سنی:… ایک دن وہ ہے جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والاتیرے پاس رضائے الٰہی کامژدہ لے کرآئے گا یا اس کی ناراضی کاپیغام اور…دوسرا دن وہ جب تواپنانامۂ اعمال لینے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہوگا اور نامۂ اعمال تیرے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گایا بائیں میں(اور دوراتوں میں سے) …ایک رات وہ ہے جو میت اپنی قبر میں گزارے گی اوراس سے پہلے اس نے ایسی رات کبھی نہیں گزاری ہوگی اور… دوسری رات وہ ہے جس کی صبح کوقیامت کا دن ہوگا اورپھر اس کے بعد کوئی رات نہیں آئے گی۔‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع