دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

(۳)…پیشاب پاخانہ کی (شدید) حاجت کے وقت نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ بوجھ ہلکا کر لے۔‘‘ (۱)

{10}… حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ نصیحت نشان ہے:’’کسی گھر میں دروازے (کے سامنے) سے نہ آؤ بلکہ ایک طرف سے آؤ اور اجازت طلب کرو، اگر اجازت مل جائے تو داخل ہو جاؤ ورنہ لوٹ جاؤ۔‘‘ (۲)

تنبیہ:

اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور یہ مذکورہ احادیث ِ مبارکہ سے واضح ہے اگرچہ میں نے کسی کو اسے ذکر کرتے ہوئے نہیں پایااور جھانکنے والے کی آنکھ پھوڑنا مباح قرار دینا اس فعل کے فسق ہونے پر صریح دلیل ہے کیونکہ جھانکنے کی وجہ سے آنکھ کا پھوڑنا حد کی طرح ہے اور اس پرسب کا اتفاق ہے کہ حد کبیرہ گناہ کی علامات میں سے ہے، پس حد کے قائم مقام کا بھی وہی حکم ہو گا اس بنا پر کہ اسے حد کہنے سے کوئی چیز مانع نہیں کیونکہ شارععَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسی فعل پر آنکھ پھوڑناجائز قرار دیا اور آنکھ کے علاوہ دیگر اعضا کی طرف تجاوز نہ فرمایااور یہ حدود کی خصوصیت ہے نہ کہ تعزیر کی کیونکہ تعزیر کے لئے بدن کا کوئی حصہ مخصوص نہیں اور یہ بات اس کے منافی نہیں کہ گھر والے کو اسے معاف کرنے کا حق ہے کیونکہ یہ حدّ ِ قذف کے قائم مقام ہے اور اس میں بھی معاف کرنا جائزہے ۔

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

{… تعریف اور سعادت…}

حضرت سیِّدُناامام عبداللّٰہ بن عمربیضاوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی(متوفی۶۸۵ھ)ارشادفرماتے ہیں کہ ’’جوشخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسول صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی فرمانبرداری کرتاہے دُنیامیں اس کی تعریفیں ہوتی ہیں اورآخرت میں سعادت مندی سے سرفراز ہوگا ۔‘‘ (تفسیرالبیضاوی،پ۲۲،الاحزاب،تحت الایۃ:۷۱،ج۴،ص ۳۸۸)

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود، کتاب الطہارۃ، باب أیُصلی الرجل وہو حاقن؟، الحدیث:۹۰،ص۱۲۲۸۔

2البحرالزخارالمعروف بمسند البزار، مسند عبد اﷲ بن بُسْر، الحدیث:۳۴۹۹،ج۸، ص۴۲۹،بتغیرٍ۔

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن