30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{6}… ایک شخص نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بحرو برصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کسی حجرۂ مبارکہ میں جھانکا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کی طرف ایک یا کئی مِشْقَص(یعنی بھالے والے تیر)لے کر آئے اور گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماُسے تلاش فرما رہے ہیں کہ اس کی آنکھ میں تیر ماریں۔‘‘ (۱)
مِشْقَص کے معنی کے متعلق 4اقوال ہیں :(۱)…چوڑے پھل والا تیر (۲)…لمبے پھل والا تیر (۳)…چوڑا تیر (۴)… لمبا تیر۔
{7}…ایک اعرابی سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے درِ دولت پر آیا اور دروازے کے سوراخ سے اپنی نگاہ ڈالی، آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے دیکھ لیا اور لوہا یا لکڑ ی سے اس کی آنکھ پھوڑنے لگے تو اس نے دیکھ کر اپنی نگاہ ہٹا لی ۔ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اگر تو اپنی آنکھ اسی جگہ رکھتاتو میں تیری آنکھ پھوڑ دیتا۔‘‘ (۲)
{8}… ایک شخص نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حجرۂ شریفہ میں آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جھانک کر دیکھاجبکہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک لکڑی سے اپنا سرِ انورکُھجلا رہے تھے، آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو یہ لکڑی تمہاری آنکھ میں گَھونپ دیتا، اسی تانک جھانک کی وجہ سے ہی اجازت طلب کرنے کا حکم دیا گیاہے۔‘‘ (۳)
3 ناجائزکام:
{9}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’3کام کسی کے لئے جائز نہیں : (۱)… کوئی شخص کسی قوم کی یوں امامت نہ کرے کہ وہ دعا میں اُنہیں چھوڑ کر صرف اپنے آپ کو خاص کر لے، اگر اس نے ایسا کیا توبلاشبہ ان سے خیانت کی (۲)… اجازت لینے سے پہلے کسی گھر کے اندر نہ جھانکے، اگر اس نے ایسا کیا تو بے شک وہ داخل ہو گیا (یعنی وہ دوسرے کے گھر میں بلااجازت داخل ہونے والے کی طرح ہو گیا)اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الاستیئذان،باب الاستئذان من اجل البصر،الحدیث۶۲۴۲،ص۵۲۶۔
2…سنن النسائی،کتاب القسامۃ، ذکر حدیث عمرو بن حزم فی العقول…الخ، الحدیث:۴۸۶۲، ص۲۴۰۲۔
3…جامع الترمذی،ابواب الاستئذان،باب من اطلع فی دار قوم بغیر اذنہم،الحدیث:۲۷۰۹،ص۱۹۲۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع