30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر387: دوسروں کے گھروں میں تانک جھانک کرنا
(یعنی بلااجازت کسی کے گھر میں کسی تنگ سوراخ وغیرہ سے اس کی عورتوں کو جھانکنا)
احادیث ِمبارکہ میں تانکنے جھانکنے کی مذمَّت:
{1}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے تو ان کے لئے جائز ہے کہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔‘‘ (۱)
{2}… ایک روایت میں ہے کہ’’انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑ دی تو وہ رائیگاں گئی۔‘‘ (۲)
{3}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو بلااجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکے اور وہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو ان پر دیت ہے نہ قصاص۔‘‘ (۳)
{4}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ بابرکت ہے:’’جس شخص نے (کسی گھر کا) پردہ اُٹھا کر اجازت سے پہلے اندر جھانکا تو وہ ایسی حد پر آ گیا جہاں پر آنا اس کے لئے جائز نہ تھا اور اگر کسی نے اس کی آنکھ پھوڑ دی تو وہ رائیگاں گئی اور اگر کوئی شخص کسی دروازے کے پاس سے گزرا جس پر پردہ نہ تھا اور گھرمیں موجود عورت پر اس نے کی نظر پڑگئی تو اس پر کوئی گناہ نہیں بلکہ گناہ گھر والوں پر ہے۔‘‘ (۴)
{5}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے گھروں میں اجازت طلب کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے اجازت لینے اور سلام کرنے سے پہلے گھر میں جھانکا اس کے لئے کوئی اجازت نہیں اوربلاشبہ اس نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الآداب، باب تحریم النظر فی بیت غیرہ، الحدیث:۵۶۴۲،ص۱۰۶۲۔
2…سنن ابی داود،کتاب الادب، باب فی الاستئذان، الحدیث:۵۱۷۲،ص۱۶۰۱، بتغیرٍقلیلٍ۔
3…سنن النسائی،کتاب القسامۃ، باب من اقتص واخذحقہ دون السلطان، الحدیث:۴۸۶۴،ص۲۴۰۲۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی ذر الغفاری، الحدیث:۲۱۶۲۸،ج۸،ص۱۳۶۔
5…الترغیب والترہیب،کتاب الادب، باب الترہیب ان یطلع الانسان فی۔۔الخ، الحدیث:۴۱۸۸،ج۳،ص۳۵۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع