دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

دوں تو؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’تو وہ جہنمی ہو گا۔‘‘ (۱)

{10}… ایک روایت میں اس طرح ہے کہ ایک شخص نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابرکت میں عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کیا فرماتے ہیں کہ اگر کوئی میرے مال کے معاملے میں مجھ پر ظلم کرے(تو میں کیا کروں )؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا واسطہ دو۔‘‘ اس نے عرض کی:’’اگر وہ انکار کر دے تو؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا واسطہ دو۔‘‘ اس نے عرض کی:’’اگر وہ نہ مانے تو؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا واسطہ دو ۔‘‘ اس نے عرض کی:’’اگر پھر بھی نہ مانے تو؟‘‘ارشاد فرمایا:’’اس سے لڑو، اگر تم قتل ہو گئے تو جنت میں جاؤ گے اور اگر تم نے اسے قتل کر دیا تو وہ جہنم میں جائے گا۔‘‘ (۲)

{11}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ بشارت نشان ہے:’’جو اپنے مال کو بچاتے ہوئے قتل ہو گیا وہ شہید ہے اور جو اپنی جان بچاتے ہوئے قتل ہو گیا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے دین کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہواوہ بھی شہید ہے اورجو اپنے گھر والوں کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے۔‘‘ (۳)

پھر میں نے بعض متاخرین شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کو آخری گناہ کے کبیرہ ہونے کی تصریح کرتے ہوئے پایایعنی وہ کہتے ہیں : ’’اپنے مسلمان بھائی کو ڈراتے ہوئے لوہے یا کسی اسلحہ کے ساتھ اس کی طرف اشارہ کرنا کبیرہ گناہ ہے۔‘‘ اور یہ میرے ذکر کردہ قول کے مطابق ہے۔

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم ،کتاب الایمان، باب الدلیل علی ان من قصد اخذ مال…الخ، الحدیث:۳۶۰،ص۷۰۱۔

2سنن النسائی،کتاب المحاربۃ،باب مایفعل تعرض لمالہ،الحدیث۴۰۸۷،ص۲۳۵۵۔

3جامع الترمذی، ابواب الحدود، باب ماجاء فیمن قتل دون مالہ فہو شہید، الحدیث:۱۴۲۱،ص۱۷۹۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن