دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

قصور ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’وہ بھی اپنے مدّ ِمقابل کو قتل کرنا چاہتا تھا۔‘‘ (۱)

مذاق میں بھی کسی کو ڈرانا جائز نہیں :

{4}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کسی مسلمان یا مومن کے لئے جائز نہیں کہ وہ مسلمان کو ڈرائے۔‘‘ (۲)

رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ بات اس وقت ارشاد فرمائی جب ایک شخص نے بطورِ مذاق دوسرے سوئے ہوئے شخص کے ترکش سے تیر نکال لیااسے یہ وہم دِلانے کے لئے کہ وہ چوری ہو گیا ہے۔

{5}…دوسری روایت میں ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسی جیسا مذاق کرنے والے ایک شخص سے ارشاد فرمایا:’’مسلمان کو نہ ڈراؤ! کیونکہ مسلمان کو ڈرانا بہت بڑا ظلم ہے۔‘‘ (۳)

{6}… حضرت سیِّدُنا ابوالحسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’(ہم بارگاہِ مصطفی میں حاضر تھے کہ محفل سے) ایک شخص اُٹھ کھڑا ہوا مگراپنے جوتے وہیں بھول گیا، ایک شخص نے لے کر اپنے نیچے رکھ لئے، وہ شخص واپس آیا اور پوچھنے لگا: ’’میرے جوتے تو نہیں دیکھے؟‘‘ لوگوں نے کہا:’’ہم نے نہیں دیکھے۔‘‘ تو چھپانے والا کہنے لگا: ’’یہ پڑے ہیں۔‘‘ اس پر حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’مومن کو ڈرانا کیسا؟ ‘‘ اس نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں نے ازراہِ مزاح ایسا کیا تھا۔‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دو یا تین بار ارشاد فرمایا: ’’مومن کو ڈرانا کیسا؟‘‘ (۴)

{7}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے کسی مومن کو ڈرایا تواللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے محشر کے دن کی گھبراہٹ سے امن نہ دے۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الفتن، باب اذا تواجہ المسلمان بسیفیہما،الحدیث:۷۲۵۲/۷۲۵۵،’’حرف‘‘بدلہ’’جرف‘‘۔

2سنن ابی داود،کتاب الادب، باب من یاخذ الشئ من مزاح، الحدیث:۵۰۰۴،ص۱۵۸۹۔

3الترغیب والترہیب، کتاب الادب، باب الترہیب من ترویع المسلم…الخ، الحدیث:۴۳۰۱،ج۳،ص۳۸۶۔

4المعجم الکبیر، الحدیث:۹۸۰،ج۲۲،ص۳۹۵۔

5المعجم الاوسط، الحدیث:۲۳۵۰،ج۲،ص۲۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن