دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پایا، اس کی زبانگُدِّی سے باہر نکلی ہوئی تھی، میں ڈر گیا اور واپس پلٹنے کی خاطر نکلنے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ اچانک آواز آئی:’’کیا تم اس کے حال کے بارے میں نہیں پوچھو گے اوریہ کہ اسے کیوں عذاب دیا جارہا ہے؟‘‘ میں نے پوچھا: ’’اسے عذاب کیوں دیا جا رہا ہے؟‘‘ تو اس نے بتایا:’’یہ پیشاب (کے چھینٹوں )سے نہیں بچتا تھا اور لوگوں کی چغلی کھاتا تھا لہذا اس جیسے کی یہی سزا ہے۔‘‘پھر میں نے چوتھی قبر کھودی تو مردے کو آگ میں جلتا پایا۔ خوفزدہ ہو کر نکلنے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ مجھے کہا گیا: ’’کیا تم اس کے اور اس کے اس حال کے متعلق نہیں پوچھو گے؟‘‘ میں نے پوچھا: ’’اس کی اس حالت کی وجہ کیا ہے؟‘‘ تواس نے بتایا:’’یہ نماز ترک کرتا تھا لہذا اس جیسے کی یہی سزا ہے۔‘‘

پھر میں نے پانچویں قبر کھودی تو اسے حدّ ِ نگاہ تک وسیع پایا، اس میں نور ہی نور تھا اور صاحب ِ قبر اپنے بستر پر محو ِ آرام تھا اور اس کا لباس انتہائی خوبصورت تھا۔ یہ منظر دیکھ کر مجھ پر رعب طاری ہوگیا، ابھی میں نے نکلنے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ آواز آئی: ’’کیا تم اس کے حال کے بارے میں نہیں پوچھو گے کہ اسے یہ عزت کیوں عطا کی گئی؟‘‘ میں نے کہا: ’’(بتائیے!) کیوں عطا کی گئی؟‘‘ تواس نے بتایا: ’’یہ فرمانبردار نوجوان تھا، اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی اطاعت و عبادت میں زندگی گزاری۔‘‘ یہ سن کر خلیفہ عبد لملک بن مروان نے کہا: ’’اس میں نافرمانوں کے لئے عبرت اور فرمانبرداروں کے لئے بشارت ہے۔‘‘ (۱)

اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں ان لوگوں میں سے بنا ئے جو اس کی اطاعت کرتے اور اس کے احسان و کرم پرراضی ہیں۔ (آمین)

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ:شرب الخمر، ص۹۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن