30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حشیش کے حکم میں مختلف اقوال :
اس کے متعلق مختلف اقوال ہیں۔حشیش میں حد لگانے اور اس کے ناپاک ہونے میں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے اختلاف کا سبب یہ ہے کہ یہ ٹھوس کھائی جانے والی ہے اور شراب نہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ شراب کی طرح نجس ہے۔ حنابلہ اور بعض شوافع کے نزدیک یہی قول صحیح ہے۔جبکہ ایک قول کے مطابق یہ ٹھوس ہونے کی وجہ سے پاک ہے اور شوافع کے نزدیک یہی صحیح ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ مائع حالت میں ناپاک اور ٹھوس حالت میں پاک ہے۔بہرحال یہ نشہ آور شراب کے حکم میں داخل ہے جسے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صریح اور معنوی طور پرحرام قرار دیا ہے۔
{89}…حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اَشْعَرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہمیں ان دو شرابوں کے متعلق حکم ارشاد فرمائیے جو ہم یمن میں بناتے تھے۔ ایک’’بتْع‘‘ہے جو شہدکی نبیذ ہے یہاں تک کہ سخت ہوجائے اور(دوسری ) ’’مِزْر‘‘ ہے جو جوار او رجو کی نبیذ ہے یہاں تک کہ خوب گاڑھی ہو جائے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہارشاد فرماتے ہیں کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو جَوَامِعُ الْکَلِم(۱) مکمل طور پر عطا کئے گئے تھے۔ چنانچہ، ارشاد فرمایا:’’ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘ (۲)
{90}… اور یہ بھی ارشاد فرمایا: ’’جس کی زیادہ مقدار نشہ دے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔‘‘ (۳)
مذکورہ فرمانِ عالیشان میں حضور نبی ٔپاک، صاحب ِ لولاک، سیَّاحِ افلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کھائی یا پی جانے والی(نشہ آور) چیز میں فرق نہیں کیا کیونکہ کبھی شراب بھی روٹی کے ساتھ بطورِ سالن کھائی جاتی ہے اور کبھی حشیش بھی گھول لی جاتی ہے، پس ان دونوں میں سے ہر ایک کھائی اور پی جا سکتی ہے۔ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کا ذکر نہیں فرمایا کیونکہ یہ اسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے زمانے میں نہیں تھی بلکہ اسلامی ملکوں میں تاتاریوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جوامع الکلمسے مراد ایسے کلمات ہیں جو عبارت کے لحاظ سے مختصر اور معانی ومطالب کے لحاظ سے جامع ہوں۔
(کوثر الخیرات،ص۵۵)
2…صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مسکرخمر…الخ، الحدیث:۵۲۱۴،۵۲۱۶ ،ص۱۰۳۶۔
3…سنن ابی داود، کتا ب الاشربۃ، باب ماجاء فی السکر، الحدیث:۳۶۸۱،ص۱۴۹۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع