30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ دے تو نے ہی مجھے اس جگہ پہنچایا۔‘‘ تو دوسرا بھی اسی طرح جواب دے گا۔‘‘ (۱)
آخرت میں شرابیوں کا مشروب:
{87}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے دنیا میں شراب پی اللہ عَزَّوَجَلَّاسے کالے سانپوں کے زہر کا ایسا گھونٹ پلائے گا کہ جسے پینے سے پہلے ہی اس کے چہرے کا گوشت برتن میں گر جائے گا، اور جب وہ اسے پئے گا تو اس کا گوشت اور کھال جَھڑ جائے گی جس سے دوزخیوں کو بھی اذیت پہنچے گی۔ یاد رکھو! بے شک شراب پینے والا، بنانے اور بنوانے والا، اُٹھانے اور اُٹھوانے والا اور اس کی کمائی کھانے والا، سب گناہ میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّنہ تو ان میں سے کسی کی کوئی نماز قبول فرمائے گا، نہ روزہ اور نہ ہی حج یہاں تک کہ وہ توبہ کرلیں ، اگر بغیر توبہ کئے مر گئے تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ انہیں دنیا میں پئے ہوئے ہر گھونٹ کے بدلے جہنم کی پیپ پلائے۔جان لو! ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور ہر شراب حرام ہے۔‘‘ (۲)
{88}…حدیث ِ پاک میں ہے کہ’’شرابی جب پُل صراط پر آئیں گے تو جہنم کے فرشتے انہیں اُٹھا کر نَھْرُالْخَبَال کی طرف لے جائیں گے، پس وہ شراب کے پئے ہوئے ہرگلاس کے بدلے نَھْرُ الْخَبَال سے پئیں گے او روہ ایسا مشروب ہے کہ اگر اسے آسمان سے بہا دیا جائے تو اس کی حرارت سے تمام آسمان جَل جائیں۔ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّسے اس کی پناہ طلب کرتے ہیں۔‘‘ (۳)
شراب کے متعلق اقوالِ اسلاف:
شراب کے متعلق بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللــہُ الْمُبِیْنکے بھی کئی فرامین منقول ہیں۔ چنانچہ،
{۱}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’جب کوئی شرابی مر جائے تو اسے دفن کر دو، اس کے بعد مجھے ایک لکڑی پر لَٹکا کر اس کی قبر کھودو، اگر اس کا چہرہ قبلہ سے پھرا ہوا نہ پاؤ تو مجھے یونہی لٹکتا چھوڑ دینا۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ:شرب الخمر،ص۹۵۔
2…مسند الحارث، زوائد الہیثمی،کتاب الصلاۃ،باب فی خطبتہ قدکذبہا، الحدیث:۲۰۵،ج۱،ص۳۰۹۔
کتاب الکبائرللذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ: شرب الخمر، ص۹۵۔
3…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ:شرب الخمر،ص۹۶۔ 4…المرجع السابق۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع