دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

یہ کیا ہے؟‘‘ میں نے عرض کی:’’میں اس سے اپنی بیٹی کا علاج کروں گی۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے جو چیز میری اُمَّت پر حرام کی ہے اس میں اس کے لئے شفا نہیں رکھی۔‘‘ (۱)

شراب کے متعلقمتفرق احادیث:

شراب کے بارے میں متفرق احادیث مروی ہیں۔ ان میں سے ایک حدیث ِ پاک حضرت سیِّدُنا امام ابو نُعَیْم احمد بن عبداللہاصفہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے ’’حِلْیَۃُ الاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الاَصْفِیَائ‘‘ میں ذکر فرمائی ہے۔ چنانچہ،

{84}… حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ اَ شْعَرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت ِ اَقْدَس میں ایک مَٹکے میں جوش مارتی ہوئی نبیذ لائی گئی تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اسے دیوار پر دے مارو، یقینا یہ اس شخص کا مشروب ہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور یومِ آخرت پر ایمان نہیں رکھتا۔‘‘ (۲)

بروزِ قیامت شرابی کا مدّ ِمقابل کون ہوگا ؟

{85}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس کے سینے میں قرآنِ پاک کی کوئی آیت ِ مبارکہ ہو اور وہ اس پر شراب بہا دے تو اس آیت ِ مبارکہ کا ہر حرف آئے گا اور اسے پیشانی سے پکڑ لے گا یہاں تک کہ اسے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں کھڑا کر کے اس سے جھگڑا کرے گا اور جس سے قرآن جھگڑا کرے گاوہ اس کا مدّ ِمقابل ہوگا، پس اس کے لئے خرابی ہے جس کا مدّ ِمقابل بروزِ قیامت قرآن ہو گا۔‘‘ (۳)

نشہ کرنے والوں کی صحبت اختیارکرنے کا انجام:

{86}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ غیب نشان ہے: جو لوگ دنیا میں کسی نشہ کرنے والے کے پاس جمع ہوتے ہیں اللہ عَزَّوَجَلَّان سب کو آگ میں جمع فرمائے گا تو وہ ایک دوسرے کے پاس ملامت کرتے ہوئے آئیں گے، ان میں سے ایک دوسرے سے کہے گا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّتجھے میری طرف سے اچھا بدلہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر،الحدیث:۷۴۹ ،ج۲۳، ص۳۲۶، بتغیرٍقلیلٍ۔

2حلیۃ الاولیاء،ابو عمروالاوزاعی، الحدیث:۸۱۴۸،ج۶،ص۱۵۹، بتغیرٍ قلیلٍ۔

3کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ:شرب الخمر،ص۹۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن