دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

شرابیوں سے دُور رہنے کا حکم:

حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’جب شرابی بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت نہ کرو۔‘‘ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام محمد بن اسماعیل بخاری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی نے ذکرفرمایا: ’’حضرت سیِّدُناعبداﷲ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ شرابیوں کو سلام نہ کرو۔‘‘ (۲)

{82}…سیِّدعالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’نہ شرابیوں کے ساتھ بیٹھو، نہ ان کے بیماروں کی عیادت کرو اور نہ ہی ان کے جنازوں میں شرکت کرو، شراب پینے والا بروزِ قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہو گا، اس کی زبان سینے پر لٹک رہی ہو گی، تھوک بہہ رہا ہو گا اور ہر دیکھنے والا اس سے نفرت کرے گا۔‘‘ (۳)

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں کہ شرابیوں کی عیادت کرنے اور انہیں سلام کرنے سے منع کیا گیا ہے، اس لئے کہ شراب پینے والا فاسق و ملعون ہے جیسا کہ رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس پر لعنت فرمائی ہے، پس اگر اس نے شراب خریدی اور اسے بنایا تو وہ 2 مرتبہ ملعون ہے اور اگر کسی دوسرے کو پلائی تو 3مرتبہ ملعون ہے،اسی وجہ سے اس کی عیادت کرنے اور اسے سلام کرنے سے منع کیا گیا ہے مگر یہ کہ وہ توبہ کرے یعنی اگر اس نے توبہ کرلی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرمائے گا۔

شراب کو بطورِ دوا استعمال کرنا کیسا؟

شراب کو بطورِ دوا استعمال کرنا بھی جائز نہیں۔ چنانچہ،

{83}…حضرت سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : ’’میری بیٹی نے مجھ سے کسی مرض کی شکایت کی تو میں نے اس کے لئے ایک کُوزہ میں نبیذ بنائی،حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے پاس تشریف لائے جبکہ نبیذ جوش مار رہی تھی،آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا:’’اے اُمِّ سلمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الادب المفرد للبخاری، باب عیادۃ الفاسق، الحدیث:۵۲۹،ص۱۴۰،’’شربۃ‘‘بدلہ‘‘شُرّاب‘‘۔

2صحیح البخاری،کتاب الاستئذان،باب من لم یسلم علی من اقترف ذنبا…الخ،ص۵۲۷۔

3الکامل فی ضعفاء الرجال ، الرقم۳۹۹ الحکم بن عبد اﷲ ،ج۲، ص۵۰۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن