دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ایک دوسرے کے پاس گئے اورکہنے لگے: ’’شراب حرام کر دی گئی ہے اور اسے شرک کے برابر قرار دیا گیا ہے۔‘‘ شراب کا عادی بت پرست کی طرح ہے اور اگر وہ توبہ کئے بغیر مر گیا تو جنت میں داخل نہ ہو گا(یعنی اگروہ حلال جان کر پئے)۔

حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا مؤقف یہ ہے کہ شراب نوشی کرنا کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے اور بلاشبہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور کئی احادیث ِ مبارکہ میں اس کے پینے والے اور دیگر معاونین پر لعنت کی گئی ہے۔ نیز حدیث ِ پاک میں یہ بات گزر چکی ہے کہ نشہ کرنے والے کی نماز 40 دن تک قبول نہیں کی جاتی اور نہ ہی اس کی کوئی نیکی آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے۔

{79}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے شراب پی اور اسے نشہ نہ ہوا تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے 40 راتوں تک اعراض فرماتا ہے اور جس نے شراب پی اور اس پر نشہ طاری ہو گیا تواللہ عَزَّوَجَلَّ40 راتیں نہ تو اس کے نفل قبول فرمائے گا اور نہ ہی فرض اور اگر وہ اسی دوران مر گیا تو بت پرست کی موت مرا اور اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَالسے پلائے۔‘‘ عرض کی گئی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جہنمیوں کا خون اور پیپ۔‘‘ (۱)

{80}… حضرت سیِّدُنا عبداللہابن ابی اَوفٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:’’جو شراب پینے کی عادت میں مرا وہ لات وعُزّیٰ کی پوجا کرنے والے کی طرح مرا۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے کہا گیا: ’’مُدْمِنُ الْخَمْر وہ ہے جسے شراب پینے سے اِفاقہ نہ ہو۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’نہیں ، بلکہ مُدْمِنُ الْخَمْر اسے کہتے ہیں کہ جب بھی شراب پائے پی لے اگرچہ اسے کئی سال کے بعد ملے۔‘‘ (۲)

{81}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے شام کو شراب پی وہ صبح مُشرک ہو جائے گا اور جس نے صبح کو شراب پی وہ شام کے وقت مُشرک ہوجائے گا۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1کتاب الکبائرللذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ: شرب الخمر، ص۹۲۔

2المرجع السابق ۔ الکامل فی ضعفاء الرجال، الرقم۴۴۵ الحسن بن عمارۃ،ج۳، ص۱۰۴۔

3کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ التاسعۃ عشرۃ: شرب الخمر،ص۹۳۔

المصنّف لعبد الرزاق ،کتاب الاشربۃ والظروب،باب ما یقال فی الشراب، الحدیث:۱۷۳۸۳،ج۹، ص۱۴۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن