30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے ، اسی طرح اسے بنانے اور بنوانے وغیرہ کا بھی یہی حکم ہے جبکہ وہ اس سے پینے یا پینے پرمدد حاصل کرنے کا ارادہ کرے، البتہ! اسے سرکہ بنانے یا بنوانے کے ارادہ سے رکھنا جائز ہے۔
خاتمہ:
بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے مذکورہ بحث کے بعد خاتمہ لکھا ہے لہٰذا میں بھی یہاں ایک خاتمہ ذکر کر رہا ہوں تاکہ جو روایات بیان نہ ہوسکیں ان کا ذکر ہوجائے اگر چہ اس میں بعض وہ روایات بھی آئیں گی جو بیان ہو چکی ہیں۔ خلاصۂ کلام درج ذیل ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے اس فرمانِ عالیشان میں شراب پینے سے منع فرمایا اور اس سے بچنے کا حکم فرمایا:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدٰوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾ { (پ۷، المائدۃ:۹۰،۹۱)
ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ، شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے۔
{78}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تمام برائیوں کی جڑ شراب سے بچو!(۱) جو اس سے نہ بچا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نافرمانی کی اوراللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نافرمانی کی وجہ سے عذاب کا مستحق ہو گیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوۡدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خٰلِدًا فِیۡہَا ۪ وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿٪۱۴﴾ (پ۴، النساء :۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو اللہ اور اسکے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی کل حدوں سے بڑھ جائے اللہ اسے آگ میں داخل کرے گا جس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے خواری کا عذاب ہے۔‘‘
احادیث میں یہ مضمون بیان ہو چکا ہے کہ جب شراب حرام کر دی گئی تو صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن النسائی،کتاب الاشربۃ، باب ذکر الآثام المتولدۃ عن شرب الخمر…الخ، الحدیث:۵۶۶۹،ص۲۴۴۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع