30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عیسیٰ تِرمِذِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک روایت نقل فرمائی اور اس کے متعلق ارشاد فرمایا کہ یہ غریب ہے۔ چنانچہ، حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ’’سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شراب کے معاملہ میں 10 قسم کے لوگوں پر لعنت فرمائی ہے:(۱)شراب بنانے والا (۲) بنوانے والا (۳)پینے والا(۴)پلانے والا(۵) اُٹھانے والا(۶)اُٹھوانے والا (۷)بیچنے والا (۸) اس کی قیمت کھانے والا (۹) خریدنے والا اور (۱۰) خریدوانے والا۔‘‘ (۱)
حضرت سیِّدُنا امام ابنِ ماجہ قزوینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِینے بھی اسی کی مثل روایت نقل فرمائی جو شراب پینے والے کے علاوہ دیگر9قسم کے لوگوں کو شامل ہے۔
میں نے ابتدا میں صحیح حدیث ِ پاک ذکر کی کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شراب کے معاملہ میں 10قسم کے بندوں پرلعنت فرمائی:(۱)شراب بنانے والا(۲)بنوانے والا (۳)پینے والا (۴) اُٹھانے والا(۵)اُٹھوانے والا(۶)پلانے والا(۷)بیچنے والا (۸) اس کی قیمت کھانے والا (۹) خریدنے والا اور (۱۰) خریدوانے والا۔ (۲)
اسی طرح صحیح حدیث ِ پاک میں ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّـہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : میرے پاس جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام آئے اور کہا: ’’ایمحمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّنے شراب، اس کے بنانے والے، بنوانے والے، پینے والے، اٹھانے والے، اٹھوانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے، پلانے والے اورجسے پلائی جائے، سب پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘ (۳)
اورایک روایت میں اس طرح ہے: ’’اے محمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّنے شراب پر، اس کے بنانے والے،بنوانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے،پینے والے،اس کی قیمت کھانے والے،اُٹھانے والے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب البیوع، باب النہی ان یتخذ الخمرخلا، الحدیث:۱۲۹۵، ص۱۷۸۱۔
2…جامع الترمذی، ابواب البیوع، باب النہی ان یتخذ الخمرخلا، الحدیث:۱۲۹۵، ص۱۷۸۱۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عباس، الحدیث:۲۸۹۹،ج۱،ص۶۷۷۔
المستدرک،کتاب الاشربۃ، باب ان اﷲ لعن الخمر وشاربہا، الحدیث:۷۳۱۱،ج۵،ص۲۰۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع