30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں برابر ہوتے ہیں۔
{77}…حضرت سیِّدُناعلامہ صلاح الدین علائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ ( متوفی۷۶۱ھ)فرماتے ہیں کہ سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شراب کے معاملے میں 10 قسم کے بندوں پر لعنت فرمائی ہے: (۱)شراب بنانے والا (۲)بنوانے والا (۳)پینے والا(۴) اُٹھانے والا(۵)اُٹھوانے والا(۶) پلانے والا(۷)بیچنے والا (۸) اس کی قیمت کھانے والا (۹) خریدنے والا اور (۱۰) خریدوانے والا۔ (۱)
حضرت سیِّدُنا علامہ جلال الدین بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں :’’حضرت سیِّدُنا شیخ الاسلام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے جس حدیث کی طرف اشارہ فرمایاہے وہ مذکورہ ا لفاظ سے مروی نہیں بلکہ حضرت سیِّدُنا امام احمد، سیِّدُنا امام ابوداؤد او ر سیِّدُنا امام ابنِ ماجہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِم نے حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’شراب کو 10 اعتبار سے ملعون قرار دیاگیا ہے: (۱)بذاتِ خود شراب پر(۲)اس کو پینے والے (۳)پلانے والے (۴)بیچنے والے (۵)خریدنے والے(۶)بنانے والے(۷)بنوانے والے(۸)اٹھانے والے(۹) اٹھوانے والے اور (۱۰) اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت کی گئی ہے۔‘‘ (۲) اس حدیث ِ پاک میں شراب پینے والے کے علاوہ 8لوگوں پر لعنت کی گئی ہے، یہ مسند ِ احمد کے الفاظ ہیں جبکہ ابو داؤد اور ابنِ ماجہ شریف کی روایت میں ہے کہ ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے شراب پر، اس کے پینے والے،پلانے والے،بیچنے والے،خریدنے والے، بنانے والے، بنوانے والے ، اُٹھانے والے اور اٹھوانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘ (۳) مذکورہ الفاظ ابو داؤد شریف کے ہیں اور ابنِ ماجہ شریف کی روایت میں مزید یہ الفاظ بھی ہیں : ’’اور اس کی قیمت کھانے والے پر بھی (لعنت فرمائی)۔‘‘ (۴)
اس حدیث ِ پاک میں بھی شراب پینے والے کے علاوہ 8 قسم کے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام ابو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب البیوع،باب النہی ان یتخذ الخمر خلّا، الحدیث:۱۲۹۵،ص۱۷۸۱۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۴۷۸۷، ج۲،ص۲۵۴۔
3…سنن ابی داود ،کتاب الاشربۃ ، باب العصیر للخمر، الحدیث:۳۶۷۴، ص۱۴۹۵۔
4…سنن ابن ماجہ، ابواب الاشربۃ، باب لعنت الخمر علی عشرۃ اوجہ، الحدیث:۳۳۸۰، ص۲۶۸۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع