30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جتنا ہو جس کے ساتھ کوئی وعید، لعنت یا حد ملی ہوئی ہو یا (اس کا فساد) اس سے بھی زیادہ ہو تو وہ کبیرہ گناہ ہے۔‘‘
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ کے شاگردِ رشید حضرت سیِّدُنا امام ابنِ دَقِیق العِیْدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ مذکورہ عبارت کے حاشیہ میں فرماتے ہیں : ’’فساد ڈالنے والی چیز کا اس چیز سے خالی ہونا ضروری ہے جس کے ساتھ کوئی دوسرا امر ملا ہوا ہو کیونکہ کبھی اس میں غلطی واقع ہو جاتی ہے۔‘‘ مزید فرماتے ہیں :’’کیا آپ غور نہیں کرتے کہ شراب کے فساد میں ذہن سب سے پہلے نشہ اور عقل کے خلل کی طرف جاتا ہے اور اگر ہم شراب کو ان مفاسد سے خالی سمجھیں تو لازم آئے گا کہ مذکورہ فساد سے خالی ہونے کے سبب اس کا ایک قطرہ پینا کبیرہ گناہ نہ ہو لیکن اس کا ایک قطرہ پینابھی دوسری خرابی کی وجہ سے کبیرہ گناہ ہے اور وہ (خرابی) کثرتِ شراب نوشی کی جرأت کرنا ہے اور یہ چیزمزید خرابی میں مبتلا کرتی ہے۔ پس اس کے ساتھ دوسری خرابی کا ملنا اسے کبیرہ گناہ بنا دیتا ہے۔‘‘
اَلْخَادِم میں ہے: ’’ایسی نبیذ جس کے حرام ہونے میں اختلاف ہے، حُرمت کا اعتقاد رکھتے ہوئے اس کی تھوڑی سی مقدار پینے کے کبیرہ ہونے میں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا اختلاف ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام رافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) نے تصریح کی کہ اس میں 2 مؤقف ہیں اکثر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’تھوڑی سی شراب پینے والے کی گواہی رد کردی جائے گی کیونکہ وہ فاسق ہے۔‘‘ اور اگر حرمت کے قول پر عمل کرتے ہوئے شراب بطورِ دوا استعمال کی گئی تو اس کا احتمال ہے کہ اسے کبیرہ نہ کہا جائے بشرطیکہ ہمارا اس کے متعلق قول یہ ہو کہ اس صورت میں حد واجب نہیں جیسا کہ حضرت سیِّدُنا امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف نَوَوِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے بھی اسے صحیح قرار دیا، اور شراب نوشی پر جرأت پیدا ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف بھی ہوسکتا ہے ۔‘‘
دیگر بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’جب یہ ثابت ہو گیا کہ شراب کا ایک قطرہ پینا بھی کبیرہ گناہ ہے تو اسی طرح ہر نشہ آور چیز کا ایک قطرہ پینا بھی کبیرہ گناہ ہو گا۔ پس احادیث ِ مبارکہ میں شراب کے معاملہ میں دس قسم کے لوگوں پر وارد لعنت دیگرنشہ آور چیزوں میں بھی جاری ہو گی۔ اس کے جاری ہونے کی 2 طریقے ہیں : (۱)…نص کا طریقہ یعنی بیان کردہ صحیح قول کے مطابق کہ لُغت قیاسی طور پر ثابت ہوتی ہے۔ (۲)…یا قیاس کا طریقہ کیونکہ یہ بات معلوم ہے کہمَقِیْس(یعنی جسے قیاس کیا جائے) اورمَقِیْس عَلَیہ(یعنی جس پر قیاس کیا جائے) احکام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع