30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہنم میں شرابی کا کھانا پینا:
{72}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو نشے کی حالت میں دنیا سے گیا وہ قبر میں بھی نشے کی حالت میں داخل ہو گا اور بروزِ قیامت بھی نشے کی حالت میں اُٹھایا جائے گا اور اسے نشے ہی کی حالت میں جہنم میں ایک پہاڑ کی طرف جانے کا حکم دیا جائے گا جس کا نام سَکْرَان ہے، اُس میں ایک چشمہ ہے جس سے پیپ اور خون نکلتا ہے اور زمین و آسمان کی عمر کے برابر یہی شرابیوں کا کھانا پینا ہو گا۔‘‘ (۱)
{73}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے حالت ِ نشہ میں ایک نماز چھوڑی گویا اس کے پاس دنیا اور اس میں موجود سب کچھ تھامگر اس سے چھین لیا گیااور جس نے نشے کی حالت میں 4 نمازیں چھوڑیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔‘‘ عرض کی گئی:’’ طِیْنَۃُ الْخَبَالکیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جہنمیوں کی پیپ۔‘‘ (۲)
{74}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے حالت ِ نشہ میں ایک نماز چھوڑی گویا اس کے پاس دنیا اور اس میں موجود سب کچھ تھا مگر اس سے چھین لیا گیا۔‘‘ (۳)
{75}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ غیب نشان ہے:’’جب میری اُمَّت 5 چیزوں کو حلال سمجھنے لگے گی تو ان پر تباہی وبربادی آئے گی:(۱)…جب ایک دوسرے کو لعن طعن کرنا عام ہو جائے گا (۲)…لوگ شرابیں پئیں گے(۳)…ریشم(کا لباس) پہنیں گے(۴)…گانے والے لڑکے رکھیں گے اور (۵)…مرد مردوں سے اور عورتیں عورتوں سے خواہشاتِ نفسانیہ پوری کریں گے ۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الکامل فی ضعفاء الرجال ، الرقم۵۵ ابراہیم ابو ہُدْبَۃ ،ج۱، ص۳۴۳۔
2…المستدرک ،کتاب الاشربۃ، باب اجتنبوا الخمر فانہا مفتاح کل شر، الحدیث:۷۳۱۵،ج۵،ص۲۰۲۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمرو بن العاص، الحدیث:۶۶۷۱،ج۲،ص۵۹۳۔
4…شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم الفروج، الحدیث:۵۴۶۹،ج۴،ص۳۷۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع