30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پئے گا اس کی 40 دن کی نماز قبول نہ کی جائے گی۔‘‘ (۱)
{69}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اورہر نشہ آور چیز حرام ہے، جس نے نشہ آور چیز پی اس کی 40 دن کی نمازیں کم کردی جائیں گی، پھراگر وہ توبہ کرلے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے اور اگر چوتھی بار پھرایسا کرے تواللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!طِیْنَۃُ الْخَبَالکیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جہنمیوں کی پیپ۔‘‘ مزید فرمایا ’’جس نے کسی چھوٹے بچے کو جو کہ حلال وحرام کی تمیز نہیں رکھتا شراب پلائی تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔‘‘ (۲)
{70}…حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت یزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے شراب پی اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے 40 دن تک راضی نہ ہو گا، (اسی دوران) اگر وہ مر گیا تو حالت ِ کفر میں مرے گا اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما ئے گا اور اگر چوتھی مرتبہ اس نے ایسا کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’جہنمیوں کی پیپ۔‘‘ (۳)
{71}… میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو شخص شراب پئے اللہ عَزَّوَجَلَّ40 دن تک اس پر ناراض رہتا ہے اور وہ شرابی نہیں جانتا کہ ہو سکتا ہے اس کی موت انہی راتوں میں واقع ہو جائے، اگر وہ دوبارہ پئے تواللہ عَزَّوَجَلَّ40 دن تک اس پر ناراض رہتا ہے جبکہ وہ نہیں جانتا کہ شاید اس کی موت انہی راتوں میں واقع ہو جائے اور اگر وہ پھر پئے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ40 دن تک اس پر ناراض رہتا ہے اور یہ 120 راتیں ہو گئیں ، اس کے بعد اگر وہ پھر پئے تو رَدْغَۃُ الْخَبَالمیں ہو گا۔‘‘ عرض کی گئی:’’ رَدْغَۃُ الْخَبَالکیا چیز ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جہنمیوں کا پسینہ اور پیپ۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک،کتاب الامامۃ وصلاۃ الجماعۃ، باب اذا حضرت الصلوۃ…الخ، الحدیث:۹۸۴،ج۱،ص۵۳۸۔
2…سنن ابی داود، کتاب الاشربۃ، باب ماجاء فی السکر، الحدیث:۳۶۸۰،ص۱۴۹۶، ’’نَجَّسَتْ‘‘بدلہ’’بُخِسَتْ‘‘۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث اَسْماء ابنۃ یزید، الحدیث:۲۷۶۷۴،ج۱۰،ص۴۴۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع