دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{65}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے موقوفاً مروی ہے کہ رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’جس نے شراب پی اور اسے نشہ نہ ہوا تو جب تک وہ اس کے پیٹ یا رَگوں میں رہے گی اس کی نماز قبول نہ کی جائے گی اور اگر (اس دوران) وہ مر گیا تو حالتِ کفر میں مرے گا، اور اگر(شراب پینے سے) نشہ ہو گیا تواس کی 40 دن کی نماز قبول نہ کی جائے گی اوراگر اس دوران وہ مَر گیا توکفر کی حالت میں مرے گا۔‘‘ (۱)

{66}…رسول اللہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: جس نے شراب پی اور اسے اپنے پیٹ میں اُتارا تو اس کی 7دن کی نمازقبول نہ کی جائے گی،اگراسی دوران وہ مرگیاتوکفرکی حالت میں مرے گا۔ مزید فرمایا ’’اگر شراب نے اس کی عقل کو ضائع کردیا اور کوئی فرض ساقط ہوگیا‘‘ ایک روایت میں یوں ہے ’’شراب نے اُسے قرآن بھلادیاتواس کی 40 دن کی نماز قبول نہ ہو گی اور اگر اس دوران وہ مر گیا توحالت ِ کفر میں مرے گا۔‘‘ (۲)

نوٹ: شرابی کے حالتِ کفر میں مرنے میں شرط ہے کہ وہ شراب پینے کو حلال جانے یا کفرانِ نعمت کا مرتکب ہو۔

{67}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے شراب پی اور اس پر نشہ طاری ہو گیا تو اس کی 40 دن کی نماز قبول نہیں کی جاتی، (اس دوران) اگر وہ مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گااور اگر توبہ کر لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے،پھر اگر دوبارہ شراب پئے اور اس پر نشہ چھا جائے تو اس کی 40 دن کی نماز قبول نہیں کی جاتی اور اگر (اسی دوران)وہ مر گیا توجہنم میں داخل ہو گا اور اگر توبہ کر لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے اور اگر پھر شراب پئے اور نشہ آجائے تو اس کی40 دن کی نمازقبول نہیں کی جاتی، اگر (اسی دوران)وہ مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا اور اگر توبہ کر لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے، اگر چوتھی بار پھر اس نے ایسا کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے۔‘‘ کسی نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! طِیْنَۃُ الْخَبَالکیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جہنمیوں کی پیپ۔‘‘ (۳)

{68}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’میرا جو اُمَّتی شراب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن النسائی، کتاب الاشربۃ، باب ذکر الاثام المتولدۃ…الخ ، الحدیث:۵۶۷۱،ص۲۴۴۸، بتغیرٍقلیلٍ۔

2…المرجع السابق، الحدیث:۵۶۷۲۔

3…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الاشربۃ،فصل فی الاشربۃ، الحدیث:۵۳۳۳،ج۷،ص۳۷۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن