دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

عزت کی حفاظت کی اللہ عَزَّوَجَلَّقیامت کے دن اس سے جہنم کا عذاب دور فرما دے گا۔‘‘ اس کے بعد آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:وَکَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۴۷۲۱، الروم:۴۷)

ترجمۂ کنزالایمان:اورہمارے ذمۂ کرم پرہے مسلمانوں کی مدد فرمانا۔ (۱)

{52}…حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ جس نے دُنیا میں اپنے بھائی کی عزت کی حفاظت کی اللہ عَزَّوَجَلَّقیامت کے دن ایک فرشتہ بھیجے گا جو جہنم سے اس کی حفاظت فرمائے گا۔‘‘ (۲)

{53}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس کے سامنے اس کے مسلمان بھائی کی غیبت کی گئی اور وہ اس کی مدد کرنے(یعنی غیبت سے روکنے) کی استطاعت رکھتا تھا اور اس کی مدد کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّدنیا و آخرت میں اس کی مدد فرمائے گا، لیکن اگر اس نے اس کی مدد نہ کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے دنیا و آخرت میں ذلیل کرے گا۔‘‘ (۳)

{54}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو کسی مسلمان کو ایسی جگہ ذلیل ورسوا کرے گا جہاں اس کی عزَّت کی جاتی ہو تاکہ اس کی عزت ختم ہوجائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے ایسی جگہ ذلیل ورسوا کرے گا جہاں وہ اس کی مدد چاہتا ہو گا اور جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اس کی عزَّت گھٹائی جا رہی ہو اوراس کی حرمت کا خیال نہ رکھا جا رہا ہو تواللہ عَزَّوَجَلَّاس کی ایسی جگہ پر مدد فرمائے گا جہاں اُسے مددِ الٰہی درکار ہو گی ۔‘‘ (۴)

غیبت کی مذمّت میں بُزرگانِ دین کے فرامین

حضرت سیِّدُناقتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’ہمیں بتایا گیا ہے کہ عذابِ قبر کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب والترھیب ،کتاب الادب وغیرہ،باب الترھیب من الغیبۃ…الخ،الحدیث:۳۴۷۱،ج۳،ص۴۰۸۔

2موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الغیبۃ، باب ذب المسلم عن عرض أخیہ، الحدیث:۱۰۵،ج۴،ص۳۸۵۔

3الکامل فی ضعفاء الرجال، الرقم۲۰۳ابان بن ابی عیاش، ج۲، ص۶۴’’أذلہ‘‘بدلہ’’أدرکہ‘‘۔

4سنن ابی داود،کتاب الادب،باب الرجل یذب عن عرض اخیہ، الحدیث:۴۸۸۴،ص۱۵۸۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن