30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میری اُمَّت کے کچھ لوگ گناہوں ،غرور وتکبر اور لہو ولعب میں رات گزاریں گے اور صبح اس حال میں کریں گے کہ حرام کو حلال جاننے، گانے بجانے والی لونڈیاں رکھنے، شراب پینے اور ریشم پہننے کی وجہ سے مسخ ہوکر بندروں اور خنزیروں کی صورت میں بدل چکے ہوں گے۔‘‘ (۱)
{57}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’میری اُمَّت کے کچھ لوگ شراب کا نام تبدیل کر کے اسے پئیں گے، ان کے سروں پر آلاتِ موسیقی بجائے جائیں گے اور گانے والی لونڈیاں گائیں گی، اللہ عَزَّوَجَلَّان کو زمین میں دھنسا دے گا اور بعض کو بندر اور سور بنا دے گا۔‘‘ (۲)
{58}…حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن سابط رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مرسلا ً مروی ہے کہ ’’اس امت میں زمین میں دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا اور پتھروں کا برسنا ہو گا۔‘‘ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ کب ہو گا؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جب گانا گانے والی لڑکیاں یا لڑکے اور آلاتِ موسیقی عام ہوجائیں گے اور شرابیں پی جائیں گی۔‘‘ (۳)
{59}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میرا جو اُمَّتی اس حال میں مرا کہ وہ شراب پیتا تھا تواللہ عَزَّوَجَلَّاس پر جنت میں اس کا پینا حرام فرما دے گا اور میرا جو اُمَّتی اس حال میں مرا کہ وہ سونا پہنتا تھا تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس پرجنت میں اس کالباس پہننا حرام فرما دے گا۔‘‘ (۴)
شرابی کو قتل کرنے کا حکم:
{60}… حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو شراب پئے اسے کوڑے مارو اگر چوتھی بار پئے تو اسے قتل کردو۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، اخبار عبادۃ بن الصامت، الحدیث:۲۲۸۵۴،ج۸، ص۴۲۴، بتغیرٍقلیلٍ۔
2…سنن ابن ماجہ، ابواب الفتن، باب العقوبات صبر علی البلائ، الحدیث:۴۰۲۰،ص۲۷۱۹، بتغیرٍقلیلٍ۔
3…جامع الترمذی، ابواب الفتن، باب ما جاء فی علامۃ حلول المسخ والخسف، الحدیث:۲۲۱۲،ص۱۸۷۴۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمرو بن العا ص، الحدیث:۶۹۶۶،ج۲،ص۶۵۹۔
5…جامع الترمذی، ابواب الحدود، باب ما جاء من شرب الخمر …الخ، الحدیث:۱۴۴۴،ص۱۷۹۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع