دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

شرابی پر غضب ِ جبار:

{52}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّوَجَلَّنے مجھے تمام جہانوں کے لئے رحمت اورہدایت بناکربھیجااورمجھے حکم فرمایاکہ مزامیر(یعنی گانے باجے کے آلات)، سارنگیاں اور طبلے توڑڈالوں اوربتوں کو پاش پاش کر دوں جن کی زمانۂ جاہلیت میں پُوجاپاٹ کی جاتی تھی، میرے پرورد گار عَزَّوَجَلَّ نے اپنی عزت کی قسم یادکرکے ارشاد فرمایا کہ ’’میرا جو بندہ شراب کا ایک گھونٹ پئے گا تومیں اس کی سزا میں اسے جہنم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا خواہ اسے عذاب دیا گیاہو یا بخش دیا گیا، اور میرا جو بندہ میرے خوف سے شراب نہ پئے گا تومیں اسے جنت کی (پاکیزہ ) شراب پلاؤں گا۔‘‘ (۱)

{53}…ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں : ’’جس نے قدرت کے باوجود شراب ترک کی تومیں اسے جنت کی (پاکیزہ) شراب پلاو ٔں گا اور جس نے ریشم نہ پہنا جبکہ وہ پہن سکتا تھا تو میں اسے جنَّتی لباس پہناؤں گا ۔‘‘ (۲)

{54}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’جسے پسند ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّاسے آخرت میں (پاکیزہ )شراب پلائے تو اسے چاہئے کہ دُنیا میں اسے چھوڑ دے او رجسے پسند ہو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّاسے آخرت میں ریشم پہنائے تو اسے چاہئے کہ دنیا میں اسے چھوڑ دے۔‘‘ (۳)

{55}…حضور نبی ٔاکرم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو شراب کا ایک گھونٹ پئے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ 3 دن تک اس کا کوئی فرض قبول فرمائے گا نہ نفل اور جو ایک گلاس پئے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ 40 دن تک اس کی کوئی نماز قبول نہ فرمائے گا اور جو ہمیشہ شراب پئے گااللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ اسے نَھْرُ الْخَبَالسے پلائے ۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!نَھْرُ الْخَبَالکیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’دوزخیوں کی پیپ۔‘‘ (۴)

{56}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اس ذات کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی امامۃ الباھلی، الحدیث:۲۲۲۸۱،ج۸،ص۲۸۶،بتغیرٍ۔

2الترغیب والترہیب، کتاب الحدود، باب الترہیب من شرب الخمر…الخ، الحدیث:۳۶۲۴،ج۳،ص۲۰۸۔

3المعجم الاوسط، الحدیث:۸۸۷۹،ج۶،ص۳۱۲۔

4المعجم الکبیر، الحدیث:۱۱۴۶۵،ج۱۱، ص۱۵۴۔

الترغیب والترہیب ،کتاب الحدود، باب الترہیب من شرب الخمر…الخ، الحدیث:۳۶۲۶، ج۳، ص۲۰۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن