30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے دل سے ایمان کا نور نکل گیا۔‘‘ (۱)
{48}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے شراب پی اللہ عَزَّوَجَلَّاسے جہنم کا کھولتا ہو ا پانی پلائے گا۔‘‘ (۲)
{49}… ایک شخص یمن کے شہرجَیْشَان سے آیا اس نے حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے جوار سے بنی ہوئی شراب کے متعلق پوچھا جسے لوگ اس کے ملک میں پیتے ہیں اور اسے مِزْر کہتے ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: ’’کیا وہ نشہ آور ہے؟‘‘ اس نے عرض کی:’’جی ہاں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّنے یہ حکم متعین فرما دیا ہے کہ جو کوئی نشہ آور چیز پئے گا اللہ عَزَّوَجَلَّاسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پلائے گا۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’دوزخیوں کا پسینہ یا اُن کی پیپ۔‘‘ (۳)
{50}…حضورنبی ٔ اکرم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت بیان ہے کہ ’’(رحمت کے) فرشتے 3قسم کے بندوں کے پاس نہیں آتے: (۱)جنبی (۲)نشہ کرنے والا اور (۳) زعفران ملے خلوق(خوشبو) میں لِتھڑا ہوا۔‘‘ (۴)
{51}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ 3 قسم کے بندوں کی نماز قبول نہیں فرماتا اور نہ ہی ان کی کوئی نیکی آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے: (۱)بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ اپنے آقا کے پاس لوٹ آئے اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں رکھ دے (۲)ایسی عورت جس پر اس کا شوہر ناراض ہو یہاں تک کہ راضی ہو جائے (۳) نشہ کرنے والا یہاں تک کہ نشہ اُتر جائے۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط، الحدیث:۳۴۱،ج۱، ص۱۱۰،’’خرج‘‘بدلہ’’اخرج اﷲ‘‘۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۷۸۵۲،ج۸، ص۲۱۱۔
3…صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مُسْکِر خمر وان کل خمرحرام،الحدیث:۵۲۱۷،ص۱۰۳۶۔
4…البحرالزخار المعروف بمسند البزار، مسند بریدۃ بن الحصیب، الحدیث:۴۴۴۶،ج۱۰،ص۳۲۱،بتغیرٍ۔
5…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الاشربۃ، فصل فی الاشربۃ، الحدیث:۵۳۳۱،ج۷،ص۳۷۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع