30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگیا اوردونوں نے نہ صرف اس سے زنا کیا بلکہ بچے کو بھی قتل کر دیا۔ جب انہیں ہوش آیا تو اس عورت نے انہیں بتایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! تم نے مجھ سے جن کاموں کا انکار کیا تھا ان میں سے ہر کام تم نے نشے کی حالت میں کر ڈالا ہے۔‘‘ پس ان دونوں کودنیا اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا تو انہوں نے دنیا کا عذاب اختیارکرلیا۔‘‘ (۱)
{45}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ جب شراب حرام کی گئی تو حضور نبی ٔ کریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن ایک دوسرے کے پاس جا کر کہنے لگے: ’’شراب حرام کر دی گئی ہے اور اسے شرک کے برابر قراردیا گیا ہے۔‘‘ (۲)
{46}… حضرت سیِّدُنا ابو تمیم جیشانی رقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیسے مروی ہے کہ انہوں نے انصار کے سردار حضرت سیِّدُنا قیس بن سعد بن عبادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو فرماتے سنا اس وقت وہ مصر کے گورنر تھے کہ میں نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا: ’’جس نے مجھ پر جا ن بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ یا گھر آگ یاجہنم میں بنا لے۔‘‘ (۳)
حضرت سیِّدُنا قیس بن سعد بن عبادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ میں نے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا: ’’جس نے شراب پی وہ قیامت کے دن پیاسا آئے گا، خبردار! ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر قسم کی شراب حرام ہے، اورغُبَیْرَاء (یعنی جوار سے بنی ہوئی شراب) سے بچو۔‘‘( راوی کہتے ہیں :) میں نے حضرت سیِّدُناعبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو بھی اسی کی مثل حدیث ِ پاک بیان کرتے سنا، البتہ!ان کی روایت میں ’’گھر اور ٹھکانہ‘‘ کے الفاظ مختلف ہیں۔‘‘ (۴)
{47}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے شراب پی اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۶۱۸۶،ج۲، ص۴۹۵۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۲۳۹۹،ج۱۲، ص۳۰۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث قیس بن سعد، الحدیث:۱۵۴۸۲/۱،ج۵،ص۲۷۴۔
4…المرجع السابق، الحدیث:۱۵۳۸۲/۲۔
الترغیب والترھیب،کتاب الحدود، باب الترھیب من شرب الخمر…الخ، الحدیث:۳۶۱۷،ج۳،ص۲۰۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع