30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باہر نکال دے گا۔‘‘ (۱)
ہارُوت و مارُوت کی آزمائش:
{44}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ میں نے رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا کہ جب حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو زمین پر اُتارا گیا تو فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے ربعَزَّوَجَلَّ!
قَالُوۡۤا اَتَجْعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفْسِدُ فِیۡہَا وَیَسْفِکُ الدِّمَآءَ ۚ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ ؕ قَالَ اِنِّیۡۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوۡنَ﴿۳۰﴾ (پ۱، البقرۃ:۳۰)
ترجمۂ کنز الایمان: کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزیاں کرے گا اور ہم تجھے سراہتے ہوئے، تیری تسبیح کرتے اور تیری پاکی بولتے ہیں ، فرمایا: مجھے معلوم ہے جو تم نہیں جانتے۔
انہوں نے عرض کی: ’’اے ہمارے پروردگارعَزَّوَجَلَّ! ہم حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی اولاد سے زیادہ تیری اطاعت کرنے والے ہیں۔‘‘تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان سے فرمایا:’’دو فرشتے منتخب کروپھر ہم جانچیں گے کہ وہ کیسے عمل کرتے ہیں ؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’اے ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ! ہم ہاروت وماروت کا انتخاب کرتے ہیں ۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان دونوں کو حکم فرمایا : ’’زمین پر اُتر جاؤ۔‘‘ پھر ان دونوں کے سامنے زہرہ نامی عورت انتہائی خوبصورت کرکے لائی گئی ، تو وہ اس عورت کے پاس گئے اور اس کے نفس پر قدرت چاہی تو اس نے کہا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تم یہ شرکیہ کلمہ نہ کہو۔‘‘ انہوں نے کہا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! ہم کبھی بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔‘‘ پھر وہ انہیں چھوڑ کرچلی گئی دوبارہ ان کے پاس آئی تو اس نے ایک بچہ اُٹھایا ہوا تھا، انہوں نے دوبارہ اس کے نفس پر قدرت چاہی تو اس نے کہا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تم اس بچے کو قتل نہ کر دو۔‘‘ انہوں نے پھر جواب دیا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! ہم کبھی بھی اس بچے کو قتل نہیں کریں گے۔‘‘ وہ پھر چلی گئی اور شراب کا ایک پیالہ اٹھائے ہوئے واپس آئی، انہوں نے پھر اس کے نفس پر قدرت چاہی تو اس نے کہا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! بالکل نہیں جب تک کہ تم یہ شراب نہ پی لو۔‘‘ لہٰذا دونوں نے شراب پی لی اور ان پر نشہ طاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الاشربۃ، فصل فی الاشربۃ، الحدیث:۵۳۲۴،ج۷، ص۳۶۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع