30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شراب ہر برائی کی جڑ ہے:
{39}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’شراب سے بچو! بے شک یہ ہر برائی کی چابی ہے۔‘‘ (۱)
{40}…سیِّدعالم ،نُورِمجسم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے:’’شراب گناہ کی بنیاد ہے اور عورتیں شیطان کے جال ہیں اور دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے۔‘‘ (۲)
سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو وصیت:
{41}…حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وصیت فرمائی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا اگرچہ تجھے کاٹ دیا جائے یاجلا دیا جائے اور جان بوجھ کر فرض نماز ترک نہ کر کہ جس نے جان بوجھ کر فرض نماز ترک کی اس سے ذمہ داری اُٹھا لی گئی اور شراب نہ پینا کیونکہ یہ ہر برائی کی چابی ہے۔‘‘ (۳)
شراب کی تباہ کاریاں
بنی اسرائیل کا ایک شرابی:
{42}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ، امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور کچھ دوسرے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وصالِ ظاہری کے بعد اکٹھے بیٹھے تھے کہ سب سے بڑے گناہ کاذکرہونے لگالیکن انہیں اس کے متعلق زیادہ علم نہ تھا،انہوں نے مجھے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی خدمت میں بھیجا تا کہ میں ان سے پوچھ آؤں ،پس انہوں نے مجھے بتایا:’’سب سے بڑا گناہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک،کتاب الاشربۃ، باب اجتنبوا الخمر فانہا مفتاح کل شر، الحدیث:۷۳۱۳،ج۵،ص۲۰۱۔
2…دلائل النبوۃ للبیہقی،باب ما روی فی خطبتہ بتبوک،ج۵، ص۲۴۲۔
موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب ذم الدنیا، الحدیث:۹،ج۵،ص۲۲۔
3…سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن، باب الصبر علی البلائ، الحدیث:۴۰۳۴،ص۲۷۲۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع