30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{36}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’3شخص ایسے ہیں جن پر اللہ عَزَّوَجَلَّنے جنت حرام کر دی ہے: (۱)… شراب کا عادی (۲)… والدین کا نافرمان اور (۳) …دَیُّوث جو اپنی بیوی میں بدکاری برقرار رکھتا ہے۔‘‘ (۱)
{37}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ بابرکت ہے:’’جنت کی خوشبو 500 سال کی مسافت سے سونگھی جا ئے گی لیکن اپنے عمل پر فخر کرنے والا، (والدین کا) نافرمان اور شراب کا عادی جنت کی خوشبو نہیں پا ئیں گے۔‘‘ (۲)
حافظ زکی الدین عبدُ العظیم مُنْذِری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’میں اس حدیث ِ پاک کے کسی راوی کو نہیں جانتا کہ جس پر جرح کی گئی ہو (یعنی اسے غیر عادل قرار دیاگیاہو ) اور اس کے بہت سے شواہد(۳) موجود ہیں۔‘‘ (۴)
{38}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’3 شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے: (۱)…دَیُّوث (۲)…مردانی عورتیں اور (۳)…شراب کا عادی۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! شراب کے عادی کو تو ہم جانتے ہیں لیکن دَیُّوث کون ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کی بیوی کے پاس کون آتا ہے۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں ) پھرہم نے عرض کی: ’’مردانی عورتیں کون ہیں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’وہ عورتیں جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۶۱۲۱،ج۲،ص۴۸۲۔
2…المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۴۰۹، الجزء الاول ، ص۱۴۵۔
3…شَوَاہِد، شَاہِدکی جمع ہے، اصطلاحِ اصولِ حدیث میں اگر دوحدیثیں ایک صحابی سے مروی ہوں تودوسری کوپہلی کا ’’مُتَابِع‘‘اور اگر دو حدیثیں دو صحابیوں سے مروی ہوں تو دوسری کوپہلی کا’’شاہد‘‘کہتے ہیں ،نیز اگروہ دونوں حدیثیں ’’لفظ ومعنٰی‘‘ میں موافق ہوں تو دوسری کو ’’مِثْلُہٗ‘‘ اوراگرصرف ’’معنٰی‘‘ میں موافق ہوں تودوسری کو ’’نَحْوُ ہٗ‘‘کہتے ہیں ۔‘‘
(المقدمۃ للشیخ عبد الحق محدث دہلوی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی،ص۲۶)
4…الترغیب والترہیب،کتاب الحدود، باب الترہیب من شرب الخمر…الخ، تحت الحدیث:۳۶۰۹،ج۳،ص۲۰۳۔
5…شعب الایمان للبیہقی، باب فی الغیرۃ والمذائ، الحدیث:۱۰۸۰۰،ج۷،ص۴۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع