دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پینے یا اللہ عَزَّوَجَلَّکو چھوڑ کر اس ستون کو پُوجنے میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتا۔‘‘ (۱)

اس سے مراد یہ ہے کہ شرابی اور بُتوں کا پُجاری دونوں گناہ میں ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں گویا انہوں نے یہ بات سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اس فرمان ’’کَعَابِدِ وَثْنٍ‘‘ سے اخذ کی۔

اور صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے متعلق مروی ہے کہ جب شراب حرام ہوئی تو ان میں سے کچھ اپنے دوسرے دوستوں کے پاس گئے اور کہنے لگے: ’’شراب حرام کر دی گئی ہے اور اسے (گناہ کے اعتبار سے) شرک کے برابر قرار دیا گیا ہے۔‘‘ (۲)

{35}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’نہ تو شراب کا عادی جنت میں داخل ہو گا، نہ ہی والدین کا نافرمان اور نہ ہی احسان جتانے والا۔‘‘حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’یہ فرمانِ اقدس مجھ پر بہت گراں گزرا کیونکہ مؤمنین گناہوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ میں نے والدین کے نافرمان کے متعلق یہ حکمِ قرآنی پایا:

فَہَلْ عَسَیۡتُمْ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمْ اَنۡ تُفْسِدُوۡا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوۡۤا اَرْحَامَکُمْ ﴿۲۲﴾ (پ۲۶،محمد:۲۲)

ترجمۂ کنز الایمان: تو کیا تمہارے یہ لچھن (انداز) نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے کاٹ دو۔

اور احسان جتانے والے کے متعلق یہ آیت ِ مبارکہ پائی:

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰیۙ (پ۳،البقرۃ:۲۶۴)

ترجمۂ کنز الایمان: اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر۔

اور شراب کے متعلق یہ فرمانِ باری تعالیٰ پایا:

اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ (پ۷، المائدۃ:۹۰)

ترجمۂ کنز الایمان: شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن النسائی، کتاب الاشربۃ، باب ذکر الروایات المغلظات فی شرب الخمر، الحدیث:۵۶۶۶،ص۲۴۴۸۔

2…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۲۳۹۹،ج۱۲،ص۳۰۔

3…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۱۱۷۰،ج۱۱،ص۸۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن