دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{29}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’شراب کا عادی، جادو کی تصدیق کرنے والا اور (رشتہ داروں سے) قطع تعلقی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔‘‘ (۱)

{30}… حضرت سیِّدُنا امام محمدبن عبداللہحاکم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے مذکورہ روایت کو صحیح قرار دیا مگر اس پر اعتراض کیا کہ اس کا کچھ حصہ چھوڑ دیا گیا ہے (یعنی اصل روایت یہ ہے):’’4 قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ نہ تو انہیں جنت میں داخل کرے اور نہ ہی اس کی نعمتیں چکھائے: (۱)… شراب کا عادی(۲)…سود کھانے والا (۳)…یتیم کا مال کھانے والا اور(۴)…والدین کا نافرمان۔‘‘ (۲)

{31}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جنت کے باغات میں نہ شراب کا عادی داخل ہو گا، نہ والدین کا نافرمان اور نہ ہی اپنی عطا پر احسان جتانے والا۔‘‘ (۳)

{32}… ایک روایت میں جنت الفردوس کے الفاظ ہیں۔‘‘ (۴)

بغیر توبہ کئے مرنے والے شرابی کا انجام:

{33}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’شراب کا عادی (بغیر توبہ کئے) مر گیا تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں بُت پرست کی طرح پیش ہوگا۔‘‘ (۵)

{34}… ایک روایت میں ہے کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّسے اس حال میں ملاقات کرے کہ وہ شراب کا عادی ہوتو وہ اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّسے بتوں کے پجاری کی طرح ملے گا۔‘‘ (۶)

حضرت سیِّدُنا ابو موسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (اپنے باپ سے)روایت کرتے ہیں ، وہ فرمایا کرتے تھے :’’میں شراب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الکھانۃ والسحر، الحدیث:۶۱۰۴،ج۷،ص۶۴۸۔

2…المستدرک،کتاب البیوع، باب ان اربی الربا عرض الرجل المسلم،الحدیث:۲۳۰۷،ج۲،ص۳۳۸۔

3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک، الحدیث:۱۳۳۵۹،ج۴،ص۴۵۰۔

4…الترغیب والترہیب ،کتاب الحدود،باب الترہیب من شرب الخمر…الخ ، الحدیث:۳۶۰۲،ج۳، ص۲۰۲۔

5…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن العباس، الحدیث:۲۴۵۳،ج۱،ص۵۸۳۔

6…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الاشربۃ، فصل فی الاشربۃ، الحدیث:۵۳۲۳،ج۷، ص۳۶۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن