دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{47}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جو کسی مسلمان کی برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاُسے اس وقت تک رِدْغَۃُ الْخَبَال(یعنی دوزخیوں کے خون اورپیپ ) میں رکھے گا جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل نہ آئے(۱)۔‘‘ (۲)

طبرانی شریف کی روایت میں یہ بھی ہے: ’’اور وہ اس (جہنمیوں کے خون اور پیپ)سے نہ نکل سکے گا۔‘‘ (۳)

{48}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’پانچ گناہ ایسے ہیں جن کا کوئی کفارہ نہیں : (۱)… اللہ عَزَّوَجَلَّکے ساتھ شریک ٹھہرانا(۲)…کسی کو ناحق قتل کرنا (۳)…کسی مسلمان پر تہمت لگانا(۴)…جنگ سے بھاگنا اور (۵)…ایسی قسم کھانا جس کے ذریعے کسی کامال ناحق چھینا جائے۔‘‘ (۴)

{49}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے:’’جس نے اپنے مسلمان بھائی کی عزت کو غیبت سے بچایا اللہ عَزَّوَجَلَّکے ذمۂ کرم پر ہے کہ اسے جہنم سے آزاد فرما دے۔‘‘ (۵)

{50}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ مغفرت نشان ہے:’’جس نے اپنے بھائی کی عزت کو بچایا اللہ عَزَّوَجَلَّقیامت کے دن اس کے چہرے کوجہنم کی آگ سے بچائے گا۔‘‘ (۶)

{51}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظّم ہے:’’جس نے اپنے مسلمان بھائی کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…حضرت سیِّدُنا شیخ عبد الحق محدِّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۱۰۵۲ھ) حدیث ِ پاک کے اس جملہ’’جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل نہ آئے‘‘ کا معنی یہ بیان فرماتے ہیں : ’’وہ دوزخیوں کی سی حالت میں رہے گاجب تک توبہ کرکے اس گناہ سے نہ نکل آئے یا جس عذاب کا وہ مستحق ہو چکا ہے اسے بھگتنے کے بعد پاک ہو جائے۔‘‘(اشعّۃ اللمعات، باب الشفاعۃ فی الحدود، الفصل الثالث،ج ۳، ص ۲۹۰)

2 …سنن ابی داود ،کتاب القضاء ،باب فی الرجل یعین علی خصومۃ…الخ، الحدیث:۳۵۹۷، ص۱۴۹۰۔

3…المعجم الکبیر ،الحدیث:۱۳۴۳۵،ج۱۲،ص۲۹۷۔

4…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۸۷۴۵،ج۳،ص۲۸۶’’وَبَھْتٍ‘‘بدلہ’’اَوْنَھْبُ‘‘۔

5…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت،باب ذب المسلم عن عرض أخیہ،الحدیث:۲۴۱،ج۷،ص۱۶۰۔

6…جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی الذب عن عرض المسلم ،الحدیث:۱۹۳۱،ص۱۸۴۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن