دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

{26}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے دنیا میں شراب پی اور توبہ نہ کی وہ آخرت میں شرابِ (طہور) نہ پئے گا اگرچہ جنت میں داخل بھی ہو جائے۔‘‘ (۱)

{27}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے دنیا میں شراب پی پھر توبہ نہ کی تو آخرت کی شراب اس پر حرام کر دی جائے گی۔‘‘ (۲)

نوٹ:حضرت سیِّدُنا امام خَطَّابی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی فرماتے ہیں کہمحیِّ السنۃ حضرت سیِّدُنا ابومحمد حسین بن مسعود بَغَوِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی ۵۱۶ھ) اس حدیث ِ پاک کے تحت ’’شَرْحُ السُّنَّۃ‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمان ’’حُرِمَھَا فِیْ الآخِرَۃِ‘‘ میں وعید ہے کہ شرابی جنت میں داخل نہ ہو گا کیونکہ شراب تو اہلِ جنت کے پینے کے لئے ہوگی لیکن اس کے پینے سے نہ تو وہ دردِ سر میں مبتلا ہوں گے اور نہ ہی بہکیں گے اورجو جنت میں داخل ہوجائے گا اس پر جنَّتی شراب حرام نہ ہو گی۔‘‘ (۳)

حضرت سیِّدُنا امام بَغَو ِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی مذکورہ تشریح میں غوروفکر کی ضرورت ہے اورشُعَبُ الایْمَان کی مذکورہ حدیث ِ پاک اس کی تردید کرتی ہے جس میں تصریح ہے کہ شرابی شرابِ طہور نہ پئے گا اگرچہ جنت میں داخل بھی ہو جائے۔

شرابی دخولِ جنت سے محروم ہے:

{28}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’3 شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے:(۱)… شراب کا عادی (۲) …(رشتہ داروں سے)تعلقات توڑنے والا اور(۳)…جادو کی تصدیق کرنے والا،اور جو عادی شرابی مرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّاسے نَہْرِغُوْطَہ سے پلائے گا۔‘‘ عرض کی گئی: ’’نَہْرِغُوْطَہ کون سی نہر ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’یہ وہ نہر ہے جو زانی عورتوں کی شرمگاہوں سے نکلے گی اور ان کی شرمگاہوں کی بدبُو اہلِ دوزخ کو اذیت دے گی۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1شعب الایمان للبیہقی، باب فی المطاعم والمشارب، الحدیث:۵۵۷۳،ج۵، ص۶۔

2صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ، باب عقوبۃ من شرب الخمر…الخ، الحدیث:۵۲۲۳،ص۱۰۳۶۔

3شرح السنۃ للبغوی، کتاب الاشربۃ، باب وعید شارب الخمر، تحت الحدیث:۲۹۰۶،ج۶،ص۱۱۷۔

4المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی موسی الاشعری، الحدیث:۱۹۵۸۶،ج۷،ص۱۳۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن