دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کو غنیمت اور (۳)…زکوٰۃ کو تاوان سمجھا جانے لگے گا(۴)…آدمی اپنی بیوی کی اطاعت اور (۵)…ماں کی نافرمانی کرے گا (۶)…اپنے دوست سے اچھا سلوک اور (۷)…باپ سے بدسلوکی کرے گا (۸)…مساجد میں آوازیں بلند ہوں گی (۹)…ذلیل ترین شخص ان کا حکمران بن جائے گا (۱۰)…انسان کے شر کے ڈر سے اس کی عزت کی جائے گی (۱۱)…شراب پی جائے گی (۱۲)…ریشم پہنا جائے گا (۱۳)…گانے بجانے والی لونڈیاں رکھی جائیں گی (۱۴)…(گھروں میں ) گانے بجانے کے آلات رکھے جائیں گے اور (۱۵)…اس امت کے بعد والے پہلوں پر لعن طعن کریں گے۔ تو اس وقت لوگوں کوچاہئے کہ سرخ آندھی یا زمین میں دھنسنے یا چہروں کے مسخ ہونے (یعنی بدل جانے) کا انتظار کریں۔‘‘ (۱)

زانی و شرابی کا ایمان کیسے نکلتا ہے؟

{23}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو زنا کرتا ہے یا شراب پیتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے ایمان اس طرح کھینچ لیتا ہے جس طرح انسان اپنے سر سے قمیص اتارتاہے۔‘‘ (۲)

{24}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ نصیحت نشان ہے:’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّاور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ شراب نہ پئے اور جو اللہ عَزَّوَجَلَّاور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو۔‘‘ (۳)

شرابی جنتی شراب سے محروم ہو گا:

{25}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے، جس نے دنیا میں شراب پی اور پھر شراب پینے کی حالت میں مر گیا تو وہ آخرت میں شرابِ (طہور) نہ پئے گا۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…جامع الترمذی، ابواب الفتن، باب ماجاء فی علامۃ حلول المسخ والخسف، الحدیث:۲۲۱۰،ص۱۸۷۴۔

2…المستدرک، کتاب الایمان، باب اذا زنی العبد خرج منہ الایمان، الحدیث:۶۵،ج۱،ص۱۷۶۔

3…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۱۴۶۲،ج۱۱،ص۱۵۳۔

4…صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مسکر خمر وان کل خمر حرام، الحدیث:۵۲۱۸،ص۱۰۳۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن