دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

آپ خنزیر کا گوشت کھانے کو حلال نہیں سمجھتے تو شراب کی کمائی بھی حلال نہ جانو۔‘‘

{20}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’میرے پاس جبرئیلعَلَـــیْہِ السَّلَام نے حاضرہوکرعرض کی : ’’اے محمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّنے شراب پر، اس کے بنانے والے، بنوانے والے، پینے والے، اٹھانے والے ، اٹھوانے والے، بیچنے والے، خریدنے والے، پلانے والے اور طلب کرنے والے پر لعنت فرمائی۔‘‘ (۱)

نافرمان قوم پر عذاب کی صورتیں :

{21}…حضرت سیِّدُنا ابوامامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اس امت کا ایک گروہ کھانے پینے اور لہو ولعب میں رات گزارے گا لیکن صبح وہ لوگ اٹھیں گے تو بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے، انہیں زمین میں دھنسنے اور آسمان سے پتھر برسنے کے واقعات پیش آئیں گے یہاں تک کہ لوگ صبح اٹھیں گے تو کہیں گے: آج رات فلاں قبیلہ دھنسا دیا گیا اور آج رات فلاں شخص کا گھر دھنسا دیا گیا، ان پر ضرور آسمان سے پتھر برسائے جائیں گے جیسا کہ قوم لوط کے قبیلوں اور گھروں پر برسائے گئے، ان پر ضرور تباہ کرنے والی ایسی آندھی بھیجی جائے گی جس نے قوم عاد کو ان کے قبیلوں اور گھروں میں ہلاک کردیا تھا اور ایسا ان کے شراب پینے، ریشم پہننے، گانے والی لونڈیاں رکھنے، سود کھانے اور قطع رحمی کرنے کی وجہ سے ہو گا۔‘‘ (امام ابوداؤد طیالسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں :) ’’ایک اور بری خصلت بھی تھی جسے (راوی) حضرت سیِّدُنا جعفررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ بھول گئے۔‘‘ (۲)

زوالِ اُمَّت کے اسباب :

{22}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب میری اُمَّت 15 باتوں کو اپنا لے گی تو وہ مصیبتوں میں گِھر جائے گی۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ کون سی ہیں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’(۱)…جب غنیمت کو ذاتی دولت (۲)…امانت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عباس، الحدیث:۲۸۹۹،ج۱، ص۶۷۷۔

2مسند ابی داود الطیالسی، احادیث ابی امامۃ الباہلی، الحدیث:۱۱۳۷، ص۱۵۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن