30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شراب کی حرمت پراحادیث ِ مبارکہ:
واضح روشن احادیث ِ مبارکہ میں شراب پینے، اس کے بیچنے، خریدنے، نچوڑنے، اُٹھانے اور اس کی قیمت کھانے پر انتہائی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں اور شراب چھوڑنے اور اس سے توبہ کرنے کی بہت زیادہ ترغیب دلائی گئی ہے۔
شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں ہوتا:
{11}… حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت فرماتے ہیں کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’زانی جب زنا کرتا ہے تووہ مومن نہیں ہوتا ، چورجب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔‘‘ (۱)
{12}… ابوداؤد شریف میں مذکورہ روایت کے آخر میں ہے: ’’مگر اس کے بعد بھی توبہ اس کے سامنے موجود ہوتی ہے۔‘‘ (۲)
{13}… ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں ہوتا ، چورچوری کرتے وقت مومن نہیں ہوتا اور شرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں ہوتا۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں ) آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے چوتھی چیز بھی بیان فرمائی مگر میں بھول گیا،( مزید فرمایا) ’’جب کسی نے ایسا کیا تو اس نے اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اُتار دیا، پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔‘‘ (۳)
شرابی اور اس کے مددگار ملعون ہیں :
{14}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے شراب پر،اس کے پینے والے، پلانے والے، خریدنے والے، بیچنے والے، بنانے والے، بنوانے والے، اٹھانے والے اور اٹھوانے والے پر لعنت فرمائی ہے ۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان، باب بیان نقصان الایمان بالمعاصی…الخ، الحدیث:۲۰۲،ص۶۹۰۔
2…سنن ابی داود، کتاب السنۃ، باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ونقصانہ، الحدیث:۴۶۸۹،ص۱۵۶۷، دون قولہ’’لکن‘‘۔
3…سنن النساٰئی،کتاب قطع السارق، باب تعظیم السرقۃ ،الحدیث:۴۸۷۶،ص۲۴۰۳، دون قولہ’’السارق‘‘۔
4…سنن ابی داود، کتاب الاشربۃ، باب العصیر للخمر، الحدیث:۳۶۷۴،ص۱۴۹۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع