30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّوَجَلَّنے سورۂ مائدہ کی مذکورہ آیت ِ مقدَّسہ میں بیان فرمایا۔
شرابی کی حرص بڑھتی ہی رہتی ہے:
شراب کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ یہ ایک ایسی معصیت ہے جس کے خواص میں سے ہے کہ انسان جب اس سے مانوس ہوجاتا ہے تو اس کی طرف میلان بڑھ جاتاہے اور دیگر گناہوں کے برعکس اس کے لئے اس کی جدائی برداشت کرنا محال ہو جاتا ہے اور دیگر تمام گناہوں کے برخلاف اس کا عادی اس سے نہیں اُکتاتا۔ کیا آپ زانی کو نہیں دیکھتے کہ اس کی خواہش ایک ہی بار اس گناہ کے ارتکاب سے ختم ہو جاتی ہے اور جب بھی وہ اس گناہ کے ارتکاب میں اضافہ کرتا ہے تو اس کا فتور بھی زیادہ ہوتا جاتا ہے مگر شرابی جب شراب نوشی کی کثرت کرتا ہے تو وہ پہلے سے زیادہ چاک و چوبند ہو جاتا ہے اور جسمانی لذَّت اسے گھیر لیتی ہے اور وہ آخرت کی یادسے غافل ہو جاتا ہے اور اسے بُھولی بِسری بات کی طرح پسِ پشت ڈال دیتا ہے، لہذا وہ ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو بھول گئے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں اپنی جانوں سے بھی غافل کر دیا وہی لوگ فاسق ہیں۔
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جب عقل زائل ہو جائے تو ہر قسم کی برائیاں مکمل طورپر آ جاتی ہیں ، اسی وجہ سے سرکارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’شراب سے بچو کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔‘‘ (۱)
اس کے مذکورہ منافع میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اہلِ عرب جب کبھی اپنے قرب و جوار سے شراب لے کر آتے تو اس کی تعریف میں حد درجہ مبالغہ آمیزی کرتے، خریدار جب اس کے خریدنے میں قیمت کم کروانا چھوڑ دیتا تو وہ اسے اس کی فضیلت وکرامت شمار کرتے پس اس وجہ سے ان کا نفع زیادہ ہو جاتا تھا۔
اس کے مزید چند فوائد یہ ہیں : (۱) یہ کمزور کو طاقت ور کرتی ہے(۲) کھانا ہضم کرتی ہے(۳) جماع پر مدد دیتی ہے(۴) غم زدہ کی تسلی کا باعث بنتی ہے(۵) بزدل کو بہادر بناتی ہے(۶) رنگ صاف کرتی ہے(۷)حرارتِ غریزیہ (یعنی جسم کے اندرونی درجۂ حرارت) کو معتدل کرتی ہے اور(۸) ہمت اور برتری میں اضافہ کرتی ہے۔
جب یہ حرام ہو گئی تو اس کے مذکورہ تمام فوائد ختم ہو گئے اور اس کے بعد یہ صرف نقصا ن اور اچانک موت کا سبب بن گئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے فضل وکرم سے ہمیں اپنی نافرمانی سے پناہ عطا فرمائے۔ (آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن النسائی،کتاب الاشربۃ، باب ذکر الآثام المتولدۃ عن شرب الخمر…الخ، الحدیث:۵۶۶۹،ص۲۴۴۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع