30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب: لوگوں کا سوال مطلق شراب کے بارے میں تھا، جب اللہ عَزَّوَجَلَّنے واضح فرمایا کہ اس میں گناہ ہے، تو اس کا مطلب یہ تھا کہ یہ گناہ اسے تمام حالتوں میں لازم ہے، لہذا شراب پینا اس حرام لزومیت کو لازم ہے اور جو چیز حرمت کو لازم ہو وہ بھی حرام ہوتی ہے پس شراب نوشی کا حرام ہونا لازم ہے۔
سوال(۲): یہ آیت ِ مبارکہ حرمت ِ شراب پر دلالت نہیں کرتی کیونکہ اس میں تو اس کے منافع ثابت کئے گئے ہیں حالانکہ حرام چیزمیں منفعت نہیں ہوتی؟
جواب:شراب سے نفع کا حصول اس کی حرمت کے مانع نہیں کیونکہ خاص کا ثبوت عام کے ثبوت کا لازم ہے اور اس پردو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اس فرمانِ عالیشان سے بھی اعتراض نہیں کیاجا سکتا کہ ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے میری امت کی شفا اس چیز میں نہیں رکھی جو اِن پر حرام ہے۔‘‘ (۱)
چونکہ منافع شفا سے عام ہیں لہٰذا شفا کی نفی سے مطلق منافع کی نفی لازم نہیں آتی۔
سوال(۳): صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے بھی صرف اس آیت ِ مبارکہ کو حرمت پر دلالت کرنے میں کافی نہیں سمجھا یہاں تک کہ سورۂ مائدہ اور (نشہ کی حالت میں ) نماز کی ممانعت والی آیاتِ مبارکہ نازل ہوئیں ؟
جواب: حضرت سیِّدُناعبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ یہ آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی اور شراب حرام ہو گئی اور ذکر کردہ توقُّف تمام صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے متعلق مروی نہیں بلکہ بعض کے بارے میں ہے،اور اکابر صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا ایسے واضح حکم کی درخواست کرنا جائز تھا جو حرمتِ شراب میں اس آیت ِ مبارکہ سے مؤکد ہو جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابراہیمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے مُردوں کو زندہ کرنے کے مشاہدہ کی درخواست کی تا کہ ان کے یقین و اطمینان میں اضافہ ہو جائے۔
سوال(۴): اس آیت ِ مبارکہ سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ شراب کے اوصاف میں سے ہے کہ اس میں بہت بڑا گناہ ہے، اگر یہ آیت ِ مبارکہ حرمت ِ شراب پر دلالت کرتی تو اس بات پر بھی دلالت کرتی کہ یہ نہ ہماری شریعت میں کبھی حلال ہوئی اور نہ ہی کسی دوسری شریعت میں حلال تھی جبکہ یہ باطل ہے؟
جواب: اس فرمانِ باری تعالیٰ’’ فِیۡہِمَاۤ اِثْمٌ کَبِیۡرٌ ‘‘ سے مراد حال کی خبر دینا ہے نہ کہ ماضی کی، لہذا اس آیت ِ مبارکہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر، الحدیث:۷۴۹،ج۲۳،ص۳۲۷، بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع