دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضی اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’جب شراب کو حرام قرار دیا گیا تو ان دنوں اہلِ عرب کے لئے اس سے زیادہ عیش والی کوئی چیزنہ تھی اور نہ ہی ان کے لئے کسی چیز کی حرمت اس سے سخت تھی۔‘‘ (۱)

مزید فرماتے ہیں : ’’ہمارے پاس آگ کے بغیر کچی کھجوروں کی بنی ہوئی شراب تھی، میں حضرت سیِّدُنا ابو طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور فلاں فلاں کو شراب پلا رہا تھا کہ ایک شخص آیا اور بتایا کہ شراب حرام ہو گئی ہے، تو ان سب نے مجھ سے کہا: ’’اے اَنَس! ان مَٹکوں کو اُنڈیل دیجئے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ لوگوں کے بتانے کے بعد ان سب صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے اس کے متعلق نہ تو کسی سے پوچھا اور نہ اِس کی طرف دوبارہ لوٹے۔‘‘ (۲)

جوے کا بیان:

مَیْسِرسے مراد قِمَار یعنی جوا ہے، عنقریب باب الشہادات میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے فرمانِ عالیشان ’’ فِیۡہِمَاۤ اِثْمٌ کَبِیۡرٌ ‘‘ کے تحت کلام آئے گا اور فِیۡہِمَاۤ سے مراد ان دونوں (یعنی جوئے اورشراب) کا عادی ہے۔ لفظِکَبِیْر کو کَبِیْر اور کَثِیْر دونوں طرح پڑھا گیا ہے،گناہ کے بڑا ہونے کو بیان کرنے کے لئے مبالغہ کے طور پر اِثْمٌ کی صفت کَبِیۡرٌ ذکر کی گئی ہے۔ اسی طرح کی قرآنِ حکیم میں یہ مثالیں بھی ہیں :

اِنَّہٗ کَانَ حُوۡبًا کَبِیۡرًا ﴿۲ " ۴ ، النساء:۲)

ترجمۂ کنز الایمان: بے شک یہ بڑا گناہ ہے۔

اِنۡ تَجْتَنِبُوۡا کَبَآئِرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ۵ ، النساء:۳۱)

ترجمۂ کنز الایمان: اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے۔

چونکہ شراب پینا اور جوا کھیلنا دونوں کبیرہ گناہ ہیں اس لئے ان دونوں کی صفت بھی کبیر ہی زیادہ مناسب ہے۔

قراء سبعہ اس بات پر متفق ہیں کہ سورۂ بقرہ کی گزشتہ آیت کے الفاظ اَکْبَرُ مِنۡ نَّفْعِہِمَا میں اَکْبَرُ ہی پڑھا جائے گا جبکہ اَخَوَیْن(یعنی امام حمزہ اور امام کِسائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمَا) نے اسے کَثِیْرٌپڑھا ہے۔ اس کی کچھ وجوہات ہیں : (۱)…اس اعتبار سے کہ شراب پینے اورجوا کھیلنے والے دونوں نافرمان ہیں (یعنی ان میں سے ہر ایک گناہگار ہے) (۲)… یااس اعتبار سے کہ شراب اور جوئے کے عادی لوگوں پر مسلسل اور دُگنا عذاب ہو گا (۳)… یا اس اعتبار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1تفسیر البغوی، البقرۃ، تحت الآیۃ۲۱۹،ج۱، ص۱۴۰۔

2صحیح البخاری،کتاب التفسیر،تفسیرسورۃ المائدۃ، باب اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ…الخ، الحدیث:۴۶۱۷،ص۳۸۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن