دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مفلس کون ہے؟

{43}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے استفسار فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں اور نہ ہی کوئی مال۔‘‘ تو آپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکوٰۃ لے کر آئے گا لیکن اس نے فلاں کو گالی دی ہو گی، فلاں پر تہمت لگائی ہو گی،فلاں کا مال کھایا ہو گا، فلاں کا خون بہایا ہو گا اورفلاں کو مارا ہو گا۔ پس اس کی نیکیوں میں سے ان سب کو ان کاحصہ دے دیا جائے گا۔ اگر اس کے ذمہ حقوق کے پورا ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو لوگوں کے گناہ اس پر ڈال دیئے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔‘‘ (۱)

{44}…حضور سید ِعالم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جب بندے کے پاس اس کا کھلا ہوا نامۂ اعمال لایا جائے گا تو وہ عرض کرے گا:’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! میں نے جو فلاں فلاں نیکیاں کی تھیں ، وہ کہاں گئیں ؟ میرے صحیفہ میں تو نہیں۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّفرمائے گا:’’تو نے جو غیبتیں کی تھیں اس وجہ سے مٹا دی گئی ہیں۔‘‘ (۲)

{45}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے کسی آدمی کو عیب لگانے کے لئے اس کے متعلق ایسی بات کہی جو اس میں نہ تھی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے جہنم کی آگ میں قید کر دے گا یہاں تک کہ وہ اس کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات کی توجیہہ پیش کرے۔‘‘ (۳)

{46}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب،منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کو عیب لگانے کے لئے اس کے متعلق ایسی بات کہے جس سے وہ بَری ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّپر حق ہے کہ اسے بروزِ قیامت جہنم میں پگھلائے یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات کی توجیہہ پیش کر ے۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظلم ،الحدیث:۶۵۷۹،ص۱۱۲۹۔

2الترغیب والترھیب ،کتاب الادب ،الترھیب من الغیبۃ…الخ ،الحدیث:۴۳۶۴،ج۳،ص۴۰۶۔

3المعجم الاوسط ،الحدیث:۸۹۳۶،ج۶،ص۳۲۷۔

4الترغیب والترھیب ،کتاب القضائ، باب الترھیب من اعانۃ المبطل…الخ ،الحدیث:۳۴۳۹،ج۳،ص۱۵۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن