دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

حضرت سیِّدُنا خطابی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی( متوفی۳۸۸ھ) فرماتے ہیں : ’’مُفْتِر سے مراد ہر وہ شراب ہے جو اعضا میں فتور اور بے حسی لاتی ہے۔‘‘ ہر نشہ آور نبیذ کی حرمت کے قائلین نے اپنے مؤقف پراس سے بھی استدلال کیا ہے کہ لفظِ خمر کن اشیاء سے مشتق ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان بھی ان کی دلیل ہے:

اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدٰوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ (پ۷، المائدۃ:۹۱)

ترجمۂ کنز الایمان: شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے۔

آیت ِ مبارکہ میں بیان کردہ علَّت تمام نبیذوں میں پائی جاتی ہے کیونکہ ان سب میں مذکورہ خرابیوں کا گمان پایا جاتا ہے۔

اسی طرح امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اور حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! شراب عقل کو سلب کرنے والی اور مال کو ضائع کرنے والی ہے۔‘‘ (۱)

اوریہ علَّت ہر قسم کی نبیذ میں موجود ہے۔ البتہ! اس آیتِ مبارکہ:’’ وَمِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِیۡلِ وَالۡاَعْنٰبِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنْہُ سَکَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا ؕ (پ۱۴، النحل: ۶۷) ترجمۂ کنز الایمان: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے کہ اس سے نبیذ بناتے ہو اور اچھا رزق۔‘‘ سے دلیل پکڑنا مردود ہے کہ یہاں" سَکَرًا " سیاقِ اثبات میں نکرہ ہے اور اگر آپ یہ کہیں کہ یہ نشہ ہی نبیذ ہے اس بنا پر کہ مفسِّرِینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس بات پر اجماع ہے کہ یہ آیت ِمبارکہ شراب کی حرمت پر دلالت کرنے والی آیات سے پہلے نازل ہوئی لہذا حرمت والی آیات اس حکم کومنسوخ کرنے والی یا خاص کرنے والی ہیں۔ چنانچہ

مروی ہے کہ ’’سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حَجَّۃُ الوَدَاعکے سال حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ ٹیک لگا کر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا: ’’مجھے پانی پلاؤ۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی: ’’ہم آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو وہ نبیذ نہ پلائیں جو ہم اپنے گھروں میں بناتے ہیں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’وہی پلاؤ جو لوگوں کو پلا رہے ہو۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنبیذ کا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…التفسیر الکبیر، البقرۃ ، تحت الآیۃ۲۱۹،ج۲، ص۳۹۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن